Type to search

بزنس

آج سے گیس سلنڈر کی قیمتیوں میں اضافہ، جانیے کتنا ہوا اضافہ

بزنس ڈسک،1جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس وبا کے درمیان آج سے لاک ڈاؤن 5شروع ہوگیا ہے۔ لیکن اس درمیان آپ کے گیس سلنڈر میں اضافہ بھی ہوگیا ہے۔ تمام گیس کمپنیوں نے ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ موجودہ اضافہ فوری اثر کے ساتھ نافذ کردیا گیا ہے۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (ایچ پی سی ایل ، بی پی سی ایل ، آئی او سی) نے غیر سبسڈی والے ایل پی جی ایل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ 14.2 کلوگرام والے بنا سبسڈی والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت دہلی میں 11.50 روپے فی سلنڈر مہنگا ہوگیا۔ اب نئی قیمتیں بڑھ کر 593 روپے پر آگئی ہے۔ دیگر شہروں میں بھی رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت آج سے بڑھائے گئے ہیں۔ کولکتہ میں 31.50 روپے، ممبئی میں 11.50 روپے اور چنئی میں 37 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔

بتادیں کہ تیل کمپنیاں ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں بدلاؤ کرتی ہیں۔ ایسے میں موجودہ اضافہ کے پہلے سے خدشہ جتایا جارہا تھا۔ خام تیل 32 ڈالر فی بیریل کے قریب ہے۔ حالانکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ریاستی حکومتیں پہلے ہی پیٹرول ڈیزل پر ویٹ کا اضافہ کرچکی ہے۔

Tags:

You Might also Like