Type to search

تلنگانہ

مسلم طلباء کیلئے  وکالت کے کورسوں میں داخلہ لینا وقت کی اشدضرورت

نارائین پیٹ ضلع مستقر پر منعقدہ سیمنار سے دانشورون ِملت کا خطاب


نارائین پیٹ یکم مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ملک کی موجودہ صورتحال میں مسلم طلباء کیلئے وکالت کے کورسوں میں داخلہ وقت کی اشد ضرورت ہے۔اِن خیالات کا اظہار سینئرصحافی وفیضان ایجوکیشنل اینڈویلفیرسوسائٹی کے صدر ڈاکٹر تبریز حسین تاج نے کیا۔نارائین پیٹ ضلع مستقر میں فیضان ایجوکیشنل اینڈویلفیرسوسائٹی کی جانب سے قانونی شعبے میں روزگار کے مواقع کے عنوان سے شعوربیداری سیمنار منعقد کیا گیا تھا۔ڈاکٹرتبریز حسین تاج نے طلباء وطالبات کو زیادہ سے زیادہ لاسیٹ لکھنے کا مشورہ دیا۔جبکہ مہمان مقرر جامعہ عثمانیہ کے شعبے قانون کے پی ایچ ڈی اسکالر وصحافی جناب ساجد معراج نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اردو میڈیم میں زیر تعلیم طلباء کو احساس کمتری سے نکلنے کی ضرورت ہے۔

اُنہوں نے کہاکہ تلنگانہ لاسیٹ کے بشمول کئی ماسابقتی امتحانات اردومیں منعقد ہورہے ہیں۔اُنہوں نے طلباء کو سنجیدیگی سے امتحانات کی تیاری کرنے کی تلقین کی۔نوجوان قانون داں جناب عدنان سلیم قاسیمی نے شعبہ قانون میں موجود مختلف روزگار کے مواقعوں کوبہترین انداز سے اجاگر کیا۔اپنے مدلل خطاب میں عدنان سلیم قاسیمی نے وکالت کے کورس کی اہمیت اجاگرکیا۔جے این یو کے اسکالر و فیضان ایجوکیشنل اینڈ ویلفرسوسائیٹی کے نائب صدر جناب فضل الرحمن نے کہا کہ مظلوموں کو انصاف دلانے کیلئے وکلاء کی ضرورت ہوتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک میں مسلم وکلاء کی کمی کی وجہ سے آج اپنے نجی مسائل کو دوسروں کی چوکھٹ پر لے جانے کی نوبت آگئی ہے۔

نارائین پیٹ کے معروف سماجی کارکن الحاج خلیل احمد تاج نے خطاب کرتے ہوئے لا سیٹ میں اول دوم اور سوم آنے والے طلباء کو پندرہ ہزار، دس ہزار اورپانچ ہزارروپیوں کے ترغیبی نقد انعامات دینے کا اعلان کیا۔سیمنار میں جناب امیرالدین ایڈوکیٹ،  جناب سرفرازحسین انصاری، جناب عثمان عبیداللہ مجاہدصدیقی، محمد سیف الدین تاج، محمد فخرالدین پاجنی گھر،عبدالسلیم لکچرار، حافظ محمدتقی صحافی،فیاض احمد قریشی،ودیگر شریک تھے۔نارائین پیٹ کی مشہورشخصیت جناب عبدالسلیم ایڈوکیٹ نے سیمنار کی کارروائی چلائی۔طلباء و طالبات کی کثیر تعداد سیمنار میں شرکت کی۔ جناب عبدالرحیم (اے آر)جنرل سکریٹری فیضان ایجوکیشنل اینڈ ویلفرسوسائیٹی نے تمام شرکاء کا استقبال کیا۔ جبکہ نعمان سلیم قاسمی نے شکریہ اداکیا۔ اس شاندار شعور بیداری سیمنار کا اختتام ترانہ  سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا سے ہوا۔