Type to search

ٹیکنالوجی

نوکیا لا رہا ہے دنیا کا پہلا انڈر ڈسپلے کیمرا فون: رپورٹ

nokia 9.2 pureview

ٹیکنالوجی ڈسک،20 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) گذشتہ کچپھ وقت میں اسمارٹ فون کے کیمرے میں کافی بدلاؤ دیکھنے کو ملے۔ پاپ ۔ اپ کیمرا سے لیکر پنچ ہول کیمرا والے اسمارٹ فون بھی مارکیٹ میں آئے۔ اب ان دنوں انڈر ڈسپلے کیمرا کافی بحث میں ہے۔ ژیوامی ، اوپو اور سیمسنگ جیسی کمپنیاں انڈر ڈسپلے کیمرا پر کام کررہے ہیں۔ ایسے میں سوال ہے کہ کون سی کمپنی سب سے پہلے انڈر ڈسپلے والا کیمرا لانچ کرتی ہے۔ اب نوکیا پاور یوزر کی ایک رپورٹ کے مطابق نوکیا اپنے نئے اسمارٹ فون میں نوکیا 9.3 پیور ویو کو انڈر ڈسپلے کیمرا کے ساتھ لانچ کرسکتی ہے۔

انڈر ڈسپلے کیمرا فون والا پہلا برانڈ ہوسکتا ہے۔ نوکیا رپورٹ کے مطابق نوکیا 9.3 انڈر ڈسپلے والا پہلا اسمارٹ فون ہوسکتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ فون پیور ڈسپلے وی 3 کے ساتھ آئے گا۔ اسکے علاوہ یہ فون 120 ہرٹز ریفیرش ریٹ کے ساتھ آئے گا۔

اس فون میں 5 ریئر کیمرے ہونگے۔ اس پینٹا کیمرا سیٹ اپ میں 1080 ایم پی کا وائیڈ اینگل لینس ہوگا۔ فون میں 64 ایم پی کا پرائمری کیمرا دیا جائے گا۔ اسکے علاوہ یہ فون کیو ایچ ڈی پلس ڈسپلے سے لیس ہوگا۔ نوکیا 9.3 کے بارے میں ابھی تک ذیادہ فیچرس سامنے نہیں آئے ہیں۔ ابھی تک سامنے آئے لیکس کے مطابق اس فون میں 6.29 انچ او لیڈ ڈسپلے دیا جائے گا۔ جو کیو ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ آتا ہے۔ اسکے علاوہ فون میں ان ڈسپلے فنگر پرنٹ سینسر بھی موجود ہوگا۔

کمپنی اس فون کی قیمت کا خلاصہ تو لانچینگ ایونٹ میں ہی کرئے گی پر فون کے فیچرس کو ذہن میں رکھتے ہوئے مانا جارہا ہے کہ یہ فون 60ہزار روپے کے پرائس ٹیگ کے ساتھ آسکتا ہے۔ حالانکہ کمپنی نے اس بارے میں ابھی تک کوئی آفیشل معلومات نہیں دی ہے۔

Tags:

You Might also Like