Type to search

بزنس

نوکیا کا نیا اسمارٹ ٹی وی، زبردست فیچرس کے ساتھ

نوکیا اسمارٹ ٹی وی

ٹیکنالوجی ڈسک،25مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) نوکیا اپنا نیا اسمارٹ ٹی وی لا رہی ہے۔ زبردست فیچرس والا نوکیا کا نیا اسمارٹ ٹی وی 43 انچ کے سائز میں آرہا ہے۔ نوکیا کا یہ ٹیلی ویژن صرف انڈین مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔ کمپنی بہت جلد اس 43 انچ والے اسمارٹ ٹی وی کو ہندوستانی بازار میں لانچ کرنے جارہے ہیں۔ یہ نیا اسمارٹ ٹی وی جے بی ایل کے ساؤنڈ کے ساتھ آئے گا۔ نوکیا انڈیا کی ویب سائٹ پر ایک مائیکرو سائٹ بنائی گئی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ 43 انچ والا نوکیا اسمارٹ ٹی وی جلد آرہا ہے۔ مائیکرو سائٹ کے مطابق یہ ٹی وی نئے ڈائمنشنس اور پہلے جیسے شاندار فیچرس کے ساتھ آئے گا۔

nokia-will-launch-43-inch-smart-tv-in-india-soon
نوکیا انڈیا کی ویب سائٹ کی ویب سائٹ پر دیئے گئے ٹیزر سے اس اسمارٹ ٹی وی کی جھلک ملتی ہے۔ امیج سے پتہ لگتا ہے کہ اس ٹی وی میں قریب قریب بیزلیس اسکرین ہوگی اور اسکے بیس میں نوکیا کی برانڈنگ ہوگی۔ اسٹینڈ میں میٹالک فینش ہوگی اور اس میں سنگل پینل ہوگا۔ نوکیا کا کہنا ہے کہ یہ اسمارٹ ٹی وی کرسٹل کلیئر ویژول اور زبردست ساؤنڈ کے ساتھ آئے گا۔ انڈین مارکیٹ میں یہ نوکیا کا دوسرا اسمارٹ ٹی وی ہوگا۔ اس سے پہلے پچھلے سال ڈسمبر میں نوکیا نے اپنا 55 انچ والا اسمارٹ ٹی وی ہندوستان میں لانچ کیا تھا۔ اس میں جے بی ایل کے ساؤنڈ دیئے گئے ہیں۔ نوکیا نے اپنے 55 انچ والے اسمارٹ ٹی وی کو 41999 روپے میں لانچ کیا ہے۔ ایسے میں 43 انچ والے ٹی وی کی قیمت اس سے کم ہوگی۔ پچھلے دنوں آئی این پی یو کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نوکیا کے 43 انچ والے ٹی وی کی قیمت 30999 روپے کے قریب ہوسکتی ہے۔ حالانکہ کمپنی نے ابھی اس ٹی وی کی قیمت کے بارے میں کوئی خلاصہ نہیں کیا ہے۔

Tags:

You Might also Like