Type to search

بین الاقوامی

چین میں ہنٹا وائرس سے ایک کی موت، کیا ہیں اسکے علامات

چین،25مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پوری دنیا کورونا وائرس کی وجہ سے ڈری ہوئی ہے تو وہیں چین میں ایک نئے وائرس کے علامات نے وہاں کے لوگوں کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کو اسکے بارے میں پریشان کردیا ہے- شروعاتی معلومات کے مطابق یہ وائرس کوویڈ 19 جتنا خطرناک نہیں ہے- چین میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کی موت ہوگئی ہے – اسی درمیان اس وائرس کے بارے میں بھی لوگ جاننا چہا رہے ہیں ، اسکی وجہ سے چین میں ایک انسان کی موت بھی ہوچکی ہے- ہنٹا وائرس کتنا خطرناک ہے اور اسکے علامات کیا ہے اسکے بارے میں نیچے معلومات دی جارہی ہے-

کورونا وائرس کی وجہ سے چین پہلے ہی پریشان تھا لیکن چین کے یونان میں ہنٹا وائرس کی وجہ سے ایک شخص کی موت ہوگئی، ماہرین کے مطابق ہنٹا وائرس چوہوں اور گلہریوں کے رابطے میں آنے کی وجہ سے پھیلتا ہے- ابھی تک کیے گئے تحقیق کے مطابق یہ وائرس ہوا کے ذریعہ نہیں پھیلتا اور نہ ہی فرد سے فرد – لیکن اگر کوئی شخص چوہا یا گلہری کے رابطے میں آتا ہے تو اسے ہنٹا وائرس کا انفکیشن ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے- ہنٹا وائرس کی وجہ سے لوگوں میں ہنٹا وائرس بیماری ہوجاتی ہے- جسکی وجہ سے موت بھی ہوسکتی ہے-

ہنٹا وائرس کے علامات کو آپ بڑی آسانی سے پہچان سکتے ہیں- سنٹر فار اسٹیڈیز کنٹرول اور پروینشن کے مطابق جب کوئی انسان ہنٹا وائرس سے انفکیشن ہونے پر، اسے 101 ڈگری کے اوپر بخار ہوتا ہے، اسکے پٹھوں میں درد رہتا ہے، اور اسے سر درد بھی محسوس ہوتا ہے، اسکے ساتھ ساتھ ہنٹا وائرس سے متاثرہ شخص کو متلی، الٹی اور پیٹ درد کا مسئلہ بھی ہوتا ہے- ساتھ ہی جلد پر لال دانے بھی بھرنے لگتے ہیں-