Type to search

ٹیکنالوجی

نوائس فٹ ایکٹیو اسمارٹ واچ لانچ، 7 دن کی بیٹری لائف

نوائس فٹ ایکٹیو اسمارٹ واچ

ٹیکنالوجی ڈسک،23 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اسمارٹ ویئریبل پروڈکٹ بنانے والی گھریلو کمپنی نوائس نے حال ہی میں نوائس فلیئر نیک بینڈ ایئرفون لانچ کیا تھا۔ اب کمپنی نے ہندوستانی بازار میں ایک کفایتی ویئریبل ڈیوائس کے طور پر ایک زبردست اسمارٹ واچ لانچ کردیا ہے۔ کم بجٹ کی یہ نوائس فٹ ایکٹیو اسمارٹ واچ ایس پی او2 اور 24-7 ہارٹ ریٹ مانیٹرینگ سے لیس ہے۔ اس واچ کی قیمت 3499 روپے ہے۔

اسمارٹ واچ نوائس فٹ ایپ کے ساتھ کمپیٹیبل ہے، جو یوزر کو 50 سے ذیادہ کلاسک فیس کے ساتھ لامحدود کسٹمائزیبل کلاؤڈ ۔ بیسڈ واچ فیس کا استعمال کرنے میں قابل بناتا ہے۔

نوائس فٹ ایکٹیو میں ایک گول ڈائل ہے، جو الگ الگ کلرس کے سیلکون اسٹرپ آپشن کے ساتھ آتا ہے۔ واچ کا بیٹری بیک اپ 7 دنوں کا ہے۔

واچ کو چار کلر میں دستیاب ہے۔ واچ دیکھنے میں کافی کلاسی ہے اور یہ 14 اسپورٹس موڈ سپورٹ کرتی ہے۔

خاص بات یہ ہے کہ نوائس فٹ ایکٹیو اسمارٹ واچ میں نیویگیشن کے لیے دو فیزیکل بٹن ہے اور کلائی پر بہتر فٹ کے لیے بکل کلوزر ہے۔

 

نوائس فٹ ایکٹیو کی قیمت اور دستیابی
نوائس فٹ ایکٹیو کئی کلر آپشن میں آتے ہیں۔ جن میں روبسٹ بلیک ، پاور بلیو ، اسپورٹی ریڈ اور زیسٹی گرے جیسے کلر شامل ہے۔
نوائس فٹ ایکٹیو اسمارٹ واچ کی ہندوستان میں قیمت 3499 روپے ہے۔
اسمارٹ واچ کو فلپ کارٹ اور نوائس کی آفیشل ویب سائٹ سے خرید سکتے ہیں۔

 

نوائس فٹ ایکٹیو اسمارٹ واچ کے اسپیسیفکیشنس
سلیپ ٹریکینگ، ایس پی او 2 مانیٹیرنگ
چوبیس گھنٹے ہارٹ ریٹ مانیٹرینگ فیچر
بلڈ آکسیجن ، ہارٹ ریٹ اور نیند کے معیار کو ماپنے کی اجازت دیتا ہے۔
واچ 240-240 پکسل ریزولوشن
واچ کا ڈسپلے 1.28 انچ کا کلر ٹی ایف ٹی
اس میں 5 اے ٹی ایم واٹر رسسٹنٹ
اسپورٹ موڈ 14 سے ذیادہ
آوٹ ڈور رننگ ، کرکٹ ، سائیکلنگ ، سوئمنگ
ٹریکینگ ، یوگا ، جیسے موڈ دیئے گئے ہیں۔
ایک آٹو اسپورٹس ریکگنیشن فیچر بھی انٹیگریٹڈ ہے۔

اینڈروئیڈ 4.4 اور آئی او ایس 9 اور اسکے بعد والے فون کے ساتھ کمپیٹیبل ہے۔
فیمیل (ویمن) ہیلتھ ٹریکینگ اور ریمائنڈر کے لیے الگ الگ ٹول فراہم کرتا ہے۔
کمپنی کے دعوی کے مطابق 2.5 گھنٹے میں فل چارج
واچ میں بلوٹوتھ وی5 ، واچ کا وزن 45 گرام ہے۔
نوائس فٹ ایکٹیو میں 320ایم اے ایچ کی بیٹری
بیٹری 7 دنوں تک چل سکتی ہے۔
واچ کا اسٹینڈ بائی ٹائم 30 دن

نوائس فٹ ایکٹیو کے دیگر فیچرس
ہائیڈریشن ریمائنڈر ، ریموٹ میوزک کنٹرول
الارام ، ویک جیسچر ، ڈی این ڈی موڈ
کال نوٹیفیکیشن ، ریجکشن ، فائنڈ مائی فون
ہینڈ واش ریمائنڈر ، آئیڈل ریمائنڈر ،
کیلنڈر ریمائنڈر ، اسٹاپ واچ ، ٹائمر
ای۔ میل ، چیٹ اور ٹکسٹ کے لیے الرٹ
وائبریشن نوٹیفیکیشن

ڈو ناٹ ڈسٹرب موڈ، موسم کا حال، اسکرین برائٹنس
جیسے فچیرس دیئے گئے ہیں۔

واچ میں سینسر
ہارٹ ریٹ سینسر
ایکسیلیومیٹر
ایس پی او 2 سینسر

Tags:

You Might also Like