Type to search

ٹیکنالوجی

نوائس ایئربڈز منی کفایتی قیمت میں لانچ: ٹچ کنٹرول اور 15 گھنٹے بیٹری لائف

نوئس ایئربڈز منی

ٹیکنالوجی ڈسک، 6 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مشہور ویئرایبل برانڈ نوائس نے ہندوستان میں نوائس ایئربڈز منی ٹرو وائرلیس اسٹیریو (ٹی ڈبلیو ایس) ایئربڈز لانچ ہوگئے ہیں-

اپنے ٹی ڈبلیو ایس ایئربڈز پورٹ فولیو میں توسیع کرتے ہوئے کمپنی نے ملک میں نوائس ایئربڈز منی کو پیش کیا ہے۔

بتادیں کہ کمپنی نے پچھلے مہینے ایک نیک بینڈ اور ایک نوائس فٹ ایکٹیو اسمارٹ واچ لانچ کی تھی۔

نوائس ایئر بڈز منی کا لک ایئرپوڈز سے ملتا جلتا ہے۔
کمپنی نے یہ نئے ایئربڈز کفایتی قیمت میں لانچ کیے ہیں- ان میں اسٹیم-اسٹائل ڈیزائن دیا گیا ہے-

وزن میں بھی یہ کافی ہلکے ہیں- ہر ایئربڈز کا وزن صرف 4.4 گرام ہے- ان میں ٹچ کنٹرول اور واٹر رسسٹنٹس سپورٹ بھی ہے-
کانوں میں آواز کو بہتر تجربہ دینے کے لیے کمپنی نے ان میں ٹرو باس اور ہائپر سنک ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے-
چارجینگ کیس کے ساتھ یہ ایئربڈز 15 گھنٹے تک کی بیٹری لائف دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں-

نوائس ایئربڈز منی کی قیمت اور دستیابی

ایئربڈز نوائس ویب سائٹ یا فلپ کارٹ پر 25 جون سے خرید کے لیے دستیاب ہونگے-

نوائس ایئربڈز منی کی ہندوستان میں قیمت 1499 روپے ہے، ان ایئر بڈز کو جیٹ بلیک اور پرل وائٹ کلر آپشن میں پیش کیا گیا ہے-

نوائس ایئر بڈز منی کے اسپیسیفکیشنس
بلوٹوتھ وی 5
وائرلیس رینج 10 میٹر
اینڈروئیڈ اور آئی او ایس دونوں ڈیوائس سے پیئر ہوگا
سنگل چارج میں 3.5 گھنٹے تک چلے گا
چارجینگ کیس کے ساتھ 11.5 گھنٹے پلے بیک
سب ملا کر بیٹری لائف 15 گھنٹے
ایئربڈز چارج ہونے میں 1.5 گھنٹے کا وقت
یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ سے چارجینگ کیس کو چارج ہونے میں 2 گھنٹے کا وقت

نوائس ایئربڈز منی میں 14.2ایم ایم کے ڈرائیورس ہیں-
کمپنی کے مطابق ڈرائیور کافی پاور فل بیس پیدا کرتے ہیں
ایئربڈز میں ایس بی سی اور اے سی سی کوڈیک سپورٹ

نوائس ایئربڈز منی کے دیگر اہم فیچرس

ٹچ کنٹرول فیچرس
پسینہ اور پانی سے بچاؤ کے لیے آئی پی ایکس4 کا پروٹیکشن
کالنگ کی سہولت کے لیے ہینڈس-فری کالنگ
کالنگ کے لیے دونوں ایئربڈز میں الگ الگ مائیک
کال سوئچ اور وائس اسسٹنٹس سپورٹ
گوگل اور سری وائس اسسٹنٹس سپورٹ
آواز کو کنٹرول کرنے، ٹریک، کالس اور وائس اسسٹنٹ کو ایکٹیو کرنے جیسے فیچرس
ہر ایئربڈ کا وزن 4.4 گرام ہے-
چارجینگ کیس کا وزن 27.2 گرام ہے-

Tags:

You Might also Like