Type to search

ٹی وی اور فلم

ریتیک روشن کی فلم کائٹس کی اداکارہ باربرا موری

باربرا موری

فلمی ڈسک،23 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ انڈسٹری میں کئی بیرونی ملکوں کی اداکارائیں بھی کام کرچکی ہے۔ ریتیک روشن کے ساتھ فلم کائٹس میں بھی ایک بیرونی ملک کی اداکارہ نظر آئی تھی۔ اس اداکارہ کا نام ہے باربرا موری ۔

باربرا موری کی پیدائش 2 فروری 1978 کو میسکیکو میں ہوئی۔ ان کے گرینڈ فادر جاپانی تھے۔ اور انکی والدہ لبنانی نژاد تھی۔ انکی ایک بہن اداکارہ کینیا موری ہے۔ تین سال کی عمر میں انکے والدین کا طلاق ہوگیا۔ انہوں نے اپنا بچپن میکسیکو اور یوروگے میں گذارا۔

باربرا موری ایک ایکٹر، ماڈل ، پروڈیوسر اور رائٹر ہے۔ باربرا موری کا بالی ووڈ میں سفر مختصر رہا، فلم کائٹس پردے پر چل نہیں سکی۔ لیکن اداکارہ نے خوب سرخیاں بٹوری۔

فلم کائٹس 21 مئی 2010 کو ریلیز ہوئی تھی۔ اور قریب 11 سال مکمل ہوئے، ان گیارہ سالوں میں اداکارہ باربرا موری کی زندگی کافی بدل گئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Barbara Mori (@delamori)

باربرا کا سال 1996 میں سرجیو مائر سے تعلقات میں تھی، جس سے انکا ایک بیٹا سرجیو مائر موری بھی ہے۔ جسکی پیدائش 1998 میں ہوئی تھی۔

خاص بات یہ ہے کہ سرجیو مائر موری کی ایک بیٹی بھی ہے ، جس کا نام میلا مائر سبتل ہے۔ میلا مائر سبتل کی پیدائش 2016 میں ہوئی تھی۔ یعنی جب باربرا کی عمر 39 سال کی تھی تبھی وہ دادی بن گئی تھی۔

باربرا موری صرف 39 سال کی عمر میں ہی دادای بن گئی تھی۔ اس وقت موری کی 43 سال کی ہے۔

اداکارہ باربرا فلم کائٹس سے بالی ووڈ میں انٹری کی تھی۔ اسکے بعد وہ کوئی ہندی فلم میں نظر نہیں آئی۔

فلم کائٹس ہٹ ہوئی تھی لیکن ریتیک روشن کے ساتھ افیئر کی خبریں اور اپنی خوبصورتی کو لیکر اداکارہ خوب بحث کا موضوع بنی۔

فلم کائٹس کی بات کریں تو اس فلم میں بتایا گیا تھا کہ دو لوگ اپنے اپنے ملک کو چھوڑ کر امریکہ میں اپنا خواب پورا کرنے جاتے ہیں۔

ایک دوسری کی زبان نہ جانتے ہوئے بھی انہیں پیار ہوجاتا ہے۔ ریتیک اور باربرا موری کی فلم میں کیمسٹری ناظرین کو کافی پسند آئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Barbara Mori (@delamori)

 

اداکارہ باربرا نے سال 2016 میں باسکٹ بال کھلاڑی کینتھ رے سمگن سے شادی کی تھی، لیکن شادی کے ایک سال بعد ہی انکا طلاق ہوگیا تھا۔

فلموں کی بات کریں تو وہ مائی برادرس وائف ، انسگنیفکینٹ تھنگس ، جیسی فلموں میں نظر آچکی ہے۔

انہوں نے سال 2004 میں روبی، سال 2005 میں لا موجیر ڈی می ہرمانو، جیسی فلموں میں کام کیا۔ وہ سال 2014 میں ٹی وی سیریز ڈس لنس میں نظر آئی تھی۔

اداکارہ باربرا موری سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتی ہے اور اپنی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہے۔