Type to search

ٹیکنالوجی

زیبرونکس کا نیا فیٹنس بینڈ 2999 روپے میں لانچ

زیبرونکس فیٹنس بینڈ

ٹیکنالوجی ڈسک، 18 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اسمارٹ فون کے ساتھ ساتھ اسمارٹ واچ کی دیوانگی لوگوں میں کافی بڑھ گئی ہے۔ مارکٹ میں طرح طرح کی واچ اور بینڈس آچکے ہیں۔ ایسے میں زیبرونکس زیب-فٹ2220سی ایچ فیٹنس بینڈ کو ہندوستان میں لانچ کیا گیا ہے-

زیبرونکس زیب-فٹ2220سی ایچ اسمارٹ بینڈ کی قیمت ہندوستان میں 2999 روپے رکھی گئی ہے- اس ویئرایبل کو ایمیزون سے تین الگ الگ کلر ویرینٹ میں خریدا جاسکتا ہے- یہ آپشنس- بلیک کیس وتھ بلیک اسٹرپ، گولڈ کیس وتھ روز گولڈ اسٹرپ اور سلور کیس وتھ کیڈیٹ گرے اسٹرپ والے ہیں-

اس نئے فیٹنس بینڈ میں 2.5ڈی کوارڈ گلاس کے ساتھ ٹچ کلر ڈسپلے دیا گیا ہے- اسکا ڈائل راؤنڈ شیپ ہے، یہ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس دونوں ہی ڈیوائ کے ساتھ کمپایٹیبل ہے-

یہ اسمارٹ واچ جیسا دیکھائی دینے والا فیٹنس بینڈ ہے- اس فیٹنس بینڈ میں بلڈ پریشر مانیٹر، ہارٹ ریٹ سینسر اور بلڈ آکسیجن سیچوریشن لیول مانیٹر کرنے کے لیے ایس پی02 سینسر دیا گیا ہے- یہ ڈسٹ اور واٹر رسسٹنٹس کے لیے آئی پی68 سرٹیفائیڈ ہے-

اس فیٹنس بینڈ میں 3.3سنٹی میٹر راؤنڈ ٹی ایف ٹی ٹچ کلر ڈسپلے دیا گیا ہے اور یہ 100 سے ذیادہ کسٹامائزیبل واچ فیسس کو سپورٹ کرتا ہے- اس میں 8 اسپورٹس موڈس دیئے گئے ہیں- ان موڈس میں بیڈمنٹن، باسکٹ بال، سائیکلنگ، فٹ بال، رننگ، اسکیپنگ، سوئمنگ اور واکنگ شامل ہے-

زیبرونکس زیب-فٹ2220سی ایچ سلیپ ، اسٹیپ، کیلوری اور دوری کو بھی ٹریک کرسکتا ہے، اس میں کالر آئی ڈی اور کال ریجکٹ فنکشن بھی موجود ہے- اسکے ذریعہ یوزرس اپنے پیرڈ فون میں میوزک اور کیمرا بھی کنٹرول کرسکتے ہیں-

اس اسمارٹ بینڈ کو زیڈ ای بی – ایف آئی ٹی 20 سیریز ایپ کے ساتھ پیئر کیا جاسکتا ہے- یہ ایف پلے اسٹور اور ایپ اسٹور پر موجود ہے-

زیبرونکس کے اس نئے فیٹنس بینڈ میں کنیکٹیویٹی کے لیے بلوٹوتھ 5.0 کا سپورٹ موجود ہے- اسکی بیٹری 200ایم اے ایچ کی ہے- دعوے کے مطابق اس میں سنگل چارج کے بعد یوزرس کو 30 دن تک کی بیٹری ملے گی-

اسکی ڈیوائس کی سب سے خاص بات ہے کہ اسکا لک، یہ مہنگی اسمارٹ واچ کا احساس دیتی ہے-
خاص بات یہ ہے کہ اس میں 100 سے ذیادہ کسٹامائزیبل واچ فیس کا سپورٹ ملتا ہے-

آٹھ اسپورٹس موڈس: فٹ بال، سوئمنگ، واکینگ، رننگ، سائیکلنگ ، اسکیپنگ ، بیڈ منٹن ، باسکٹ بال

اس واچ میں 200ایم اے ایچ کی بیٹری ہے-
ایک بار چارج پر 30 دن کا اسٹینڈ بائی ٹائم
فل ٹچ اسمارٹ فیٹنس بینڈ
کورڈ 2.5ڈی گلاس بیزل لیس ڈسپلے
مانیٹر بلڈ پریشر ، ہارٹ ریٹ، ایس پی او2 آکسیجن سیچوریشن
ٹریک: سلیپ ، اسٹیپ، کیلوری، فاصلہ
سو+ کسٹامائزیبل واچ فیس
آئی پی68 واٹر رسسٹنٹ
کالر آئی ڈی اور کال ریجکٹ فیچر
الارام کلاک اور بیچینی یاد دہانی
کنٹرول میوزک پلے/روکنا/پچھے/آگے
ریموٹ کیمرہ شٹر

وزن 43گرام

اسکرین سائز 3.3سنٹی میٹر

Tags:

You Might also Like