Type to search

تعلیم اور ملازمت

حیدرآباد کی دیپتی کو ملی دو کروڑ سالانہ پیکیج کی نوکری

دیپتی نارکوٹی

حیدرآباد، 20 مئی (ذرائع) کہتے ہیں محنت ہمیشہ رنگ لاتی ہے، آپ نے اکثر سنا ہوگا بڑے بڑے شخصیات چند روپیوں سے کروڑپتی اور ارب پتی بن گئے۔ تو کوئی پڑھائی میں نمبر ون بن کر لاکھوں کی تنخواہ حاصل کی۔ ایسی ہی ایک لڑکی نے اپنی محنت کے دم پر آج دو کروڑ کا سالانہ پیکیج اٹھا رہی ہے۔ حیدرآباد کی رہنے والی دیپتی نارکوٹی کو دو کروڑ سالانہ کے شاندار پیکیج والی نوکری ملی ہے-

مائیکرو سافٹ میں سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ انجیئر گریڈ-2 زمرے کے طور پر منتخب کردہ دیپتی، اب امریکہ کے سیئٹل میں کمپنی کے صدر دفتر میں کام کریں گی-

دی ہنس انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق فلوریڈا یونیورسٹی کے 300 طالب علموں میں سے سب سے ذیادہ سالانہ تنخواہ پانے والی پہلی طالب علم بن گئی ہے-

غور طلب ہے کہ دیپتی نے اس مہینے کی شروعات میں فلوریڈا یونیورسٹی سے ایم ایس (کمپیوٹر) کی تعلیم مکمل کی تھی۔ کیمپس پلیسمنٹ کے دوران ایمیزون ، گولڈ مین ساچس ، مائیکروسافٹ جیسی اے اے اے کی درجہ بندی (ریٹینگ) والی کمپنیوں نے انہیں ملازمت کی پیش کش کی تھی۔

تاہم ، مختلف پہلوؤں پر غور کرنے کے بعد ، دیپتی نے مائیکرو سافٹ کے پیش کردہ پیش کش قبول کرلی ہے۔ اور وہ 17 مئی سے مائیکرو سافٹ جوائن کرلیا۔

دیپتی نارکوٹی نے حیدرآباد کے عثمانیہ کالج آف انجینئرنگ سے بی ٹیک کی تعلیم پوری کرنے کے بعد جے پی مورگن نامی کمپنی میں بطور سافٹ ویئر انجینئر کی نوکری کرنا شروع کردیا تھا-

تین سال کام کرنے کے بعد ، دیپتی نے نوکری چھوڑ کر آگے کی پڑھائی کرنے کا فیصلہ کیا- انہوں نے اپنی سخت محنت اور لگن کے دم پر فلوریڈا یونیورسٹی میں اسکالرشپ حاصل کی اور ایم ایس کورس کی پڑھائی کرنے کے لیے امریکہ چلی گئی-

دیپتی نارکوٹی کی لنکڈین پروفائل کے مطابق وہ سال 2014 سے 2015 تک مائیکروسافٹ میں بطور مائیکروسافٹ اسٹوڈنٹ ایسوسی ایٹ کام کرچکی ہے- اسکے علاوہ انہوں نے ریسرچ سینٹر عمارت (آئی سی آئی) میں سافٹ ویئر انجینئر انٹرن بھی کام کرچکی ہے-

دیپتی کے فیمیلی بیک گراؤنڈ کی بات کریں تو دیپتی کے والد، ڈاکٹر وینکنا حیدرآباد پولیس کمشنریٹ میں فارنسک ماہر کے عہدے پر ہے-

دیپتی نے اپنے لنکڈین پروفائل میں لکھا ہے کہ میرا پختہ یقین ہے کہ ٹیکنالوجی روز بہ روز کی مسائل کو حل کرنے میں بہت مدد کرسکتی ہے- جس سے لوگوں کی زندگی کو بدلنے میں اہم اثر پڑتا ہے-