Type to search

ٹی وی اور فلم

سونالی کلکرنی نے بوائے فرینڈ کنال بینوڈیکر سے کی شادی

اداکارہ سونالی کلکرنی

فلمی ڈسک،20 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) گرانڈ مستی اور سنگھم ریٹرن میں کام کرچکی مراٹھی اداکارہ سونالی کلکرنی نے اپنے بوائے فرینڈ کونال بینوڈیکر سے شادی کرلی۔

سونالی 33 سال کی ہوچکی ہے۔ سونالی نے مراٹھی رسم و رواج کے ساتھ شادی کی ہے۔

دولہن بنی سونالی بلوکلر کی نواری ساڑھی پہنے نظر آئی۔ نواری ساڑی کے ساتھ سونالی نے مہاراشٹرین جیولری پہنی ۔ سونالی کی شادی کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

کورونا بحران میں ٹی وی اور بالی ووڈ ستارے شادی کرنے سے پرہیز نہیں کررہے ہیں۔ شادی کرنے والے ان ستاروں کی فہرست میں اب ایک اور نام جڑ گیا ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ سونالی کلکرنی نے اپنے منگیتر کنال بینوڈیکر کے ساتھ شادی کرلی ہے۔ دونوں نے مندر میں سات پھیرے لیے۔

 

سونالی نے ویڈیو کال کے ذریعہ اپنے ساس اور سسر سے اشرواد لیا۔ سونالی نے خلاصہ کیا کہ وہ جون میں برطانیہ میں شادی کرنے والی تھی۔ کورونا کی وجہ سے سونالی برطانیہ نہیں جاسکی۔

ایسے میں کنال نے ہندوستان آکر سونالی سے شادی کی۔

بتادیں کہ وہ شادی کے دن اپنی سالگرہ بھی منا رہی ہے۔ اپنے برتھ ڈے سے ایک دن پہلے سونالی کلکرنی نے شادی کرلی ہے۔

حالانکہ سونالی نے بڑی ہی سادگی سے شادی کی۔ سونالی کے فینس لگاتار شادی کی مبارکباد دے رہے ہیں۔

سونالی مراٹھی فلموں میں کام کرتی ہے۔ اسکے علاوہ وہ گرینڈ مستی اور سنگھم ریٹرنس میں کام کرچکی ہے۔

سونالی کی پیدائش 18 مئی 1988 کو پونے کے قریب کھڈکی کی آرمی چھاؤنی میں ہوئی۔ انکے والد کا نام منوہر کلکرنی ایک ریٹائرڈ آرمی ڈاکٹر ہیں اور والدہ کا نام سویندر کلکرنی ایک پنجابی ہے جو پونے کے دیہو میں سی او ڈی کے لئے کام کرتی تھیں۔ انکا ایک چھوٹا بھائی ہے جو ایونٹ کمپنی چلاتا ہے۔

انہوں نے آرمی اسکول، کیندریا ودیالایہ 1 سے تعلیم حاصل کی ہے اور پونے کے فرگسن کالج سے ماس کمیونیکیشن اینڈ جرنلزم میں گریجویشن مکمل کیا۔

وہ ایک اداکارہ ہے جو بنیادی طور پر مراٹھی فلموں اور بالی ووڈ فلموں میں کام کرتی ہے۔
سونالی اپنے ابتدائی کیریئر میں ماڈل کی حیثیت سے کام کیا،

سونالی کا فلمی کیریئر

اداکارہ سونالی کلکرنی نے سال 2006 میں مراٹھی فلم گوری میں گوری کا کردار نبھایا۔اسی سال انہوں نے گدھاواچا لنگا میں رامبھا کے رول میں نظر آئی۔
سال 2007 میں انہوں نے بکولا نامدیو گھوتالے، سال 2008 میں ابا زندہ آباد، چل گجا کرو مجا، سال 2009 میں ہےکئی نئی کے، سال 2010 میں سمودرا، سا سسوچا، ارادہ پکا، جیسی فلموں میں نظر آئی۔

اسکے بعد انہوں نے سال 2013 میں ہندی ایڈلٹ کامیڈی فلم گرینڈ مستی میں کام کیا فلم میں انہوں نے ممتا کا کردار نبھایا۔ فلم کو اندرا کمار نے ڈائریکٹ اور اشوک نے پروڈیوس کیا تھا۔

سال 2014 میں سونالی نے اجے دیوگن کی ایکشن فلم سنگھ ریٹرنس میں مینکا کا کردار نبھایا۔فلم کو روہت شیٹی نے ڈائریکٹ کیا تھا۔

اداکارہ سونالی کلکرنی نے فلموں کے علاوہ ٹی وی سیریلس میں بھی کام کیا جن میں سال 2018 میں زی یووا چینل پر نشر ہوئے شو اپسرا الی میں جج کے طور پر نظر آئی۔ سال 2020 میں یووا ڈانسنگ کوئین اور زی مراٹھی پر نشر ہوئے شو ڈانسنگ کوئین میں بھی بطور جج نظر آئی۔