Type to search

اسپورٹس

باکسنگ فیڈریشن کی بے رخی کے بعد وزیر کھیل کے پاس جائیں گی نکہت زرین

کولکتہ،18اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستانی باکسنگ فیڈریشن (بی ایف آئی) نے حال ہی میں کہا کہ اولمپک کوالیفائر کے لیے کئی ٹرائل نہیں ہوگا اور 51 کلوگرام زمرے میں میری کوم کوالیفائر میں ہندوستان کی نمائندگی کریں گی-

بی ایف آئی کے چیئرمین اجے سنگھ نے صحافیوں سے کہا تھا کہ میری کوم چین میں ہونے والے اولمپک کوالیفائر ک لیے فیڈریشن کی آٹومیٹک چوائس ہوسکتی ہے- اس بیان سے حالانکہ نوجوان باکسر نکہت زرین کو خوشی نہیں ملی ہے-

نکہت زرین نے میڈیا سے کہا، آج (چہارشنبہ) صبح ہی مجھے معلوم ہوا کہ چیئرمین نے کہا کہ ٹرائلس نہیں ہونگے- نکہت نے کہا، ہر کوئی کسی بھی دن جیت سکتا ہے یہ باکسنگ ہے- میں یہ نہیں کہہ رہی کہ مجھے ہی بھیجو، لیکن کم سے کم مجھے موقع تو دیں، میں ان سے بات کرنے کی کوشش کرونگی- اس سے پہلے انہوں نے کہا تھا کہ ورلڈ چیمپئین شپ میں صرف سونے اور چاندی تمغے فاتح کھلاڑی ہی اولمپک کوالیفائر کے لیے اپنے آپ منتخب کیے جائیں گے- لیکن وہ اب خواتین کے لیے  ضوابط بدل رہے ہیں-

میری کوم نے حال ہی میں روس میں ختم ہوئی ورلڈ خواتین باکسنگ چیمپیئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتا ہے- بدلے ہوئے وزن کے زمرے 51 کلوگرام میں میری کوم کو فائنل میں ہار ملی تھی جس سے انہیں کانسی تمغہ سے ہی اکتفا کرنا پڑا تھا-

22 سالہ نکہت زرین نے کہا، اب ڈسمبر میں ہماری نیشنلس ہے، ایک بار پھر مجھے پوری محنت کرنی ہوگی اور اگر ٹرائلس نہیں ہوتی ہے تو ان ٹورنامنٹ کا کیا جواز؟ نکہت سے جب اگلے قدم کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ مرکزی وزیر کھیل كرن ریجیجو سے بات کریں گی- انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ انہوں نے بی ایف آئی  چیئرمین سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن بات نہیں ہوپائی اسکے بعد كرن ریجیجو کے پاس جانے کا فیصلہ لیا گیا-

وزیر کھیل کو خط لکھ کر انہوں اگلے سال اولمپکس كواليفائرس کے لئے ہندستانی ٹیم کو منتخب کرنے سے پہلے میری کوم کے خلاف ٹرائل باؤٹ لڑنے کا مطالبہ کیا ۔

 زرین نے لکھاکہ سر منصفانہ رہنا کھیل کا بنیادی اصول ہے اور تمام کھلاڑیوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ ہر بار خود کی قابلیت ثابت کریں۔

Tags:

You Might also Like