Type to search

اسپورٹس

حیدرآباد کی نکہت زرین نے جیتا ورلڈ ویمن باکسنگ چیمپئن شپ

نکہت زرین ورلڈ ویمن باکسنگ

اسپورٹس ڈسک، 20 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بھارت کی ابھرتی ہوئی مکے باز نکہت زرین نے استنبول میں ورلڈ ویمن باکسنگ چیمپئن شپ کے فائنل میں تھائی لینڈ کی جیتپوگ جوتاماس کو 0-5 سے ایکطرفہ شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔

نکہت زرین نے یہ گولڈ میڈل 52 کلو گرام ویٹ زمرہ (پلائی ویٹ) میں جیتا ہے۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والی پانچویں بھارتی خاتون باکسر بن گئی ہیں۔

 

فائنل مقابلے میں ججوں نے 30-27، 29-28، 29-28، 30-27، 29-28 سے بھارتیہ مکے باز کے حق میں ووٹ کیا۔

فائنل میں زبردست جیت کے ساتھ ہی زرین نے اس ٹورنامنٹ میں اپنے ہر مقابلے متفقہ طور پر جیتے ہیں، جو انکے دبدبے کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ میری کام کی طرف سے سال 2008 میں جیتے گولڈ کے بعد بھارت کا پہلا گولڈ میڈل بھی ہے۔ وہیں اس ٹورنامنٹ کی تاریخ میں یہ بھارت کا 10واں گولڈ میڈل ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nikhat Zareen (@zareennikhat)

 

جونیئر ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ کی فاتح رہے چکی زرین نے اس سے قبل سیمی فائنل میچ میں برازیل کی کیرولین ڈی المیڈا کو 5-0 سے شکست دے کر فائنل کا ٹکٹ کٹایا تھا۔

نکہت سے پہلے، میری کوم نے ریکارڈ 6 بار (2002، 2005، 2006، 2008، 2010، 2018) ورلڈ ویمن باکسنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔

اسکے علاوہ سریتا دیوی (2006)، جینی آر ایل (2006) اور لیکھا کے سی (2006) نے اس باوقار ٹورنامنٹ میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔

نکہت کی جیت کے ساتھ ہی بھارت نے اس ٹورنامنٹ کا اختتام ایک گولڈ اور دو کانسی میڈل کے ساتھ کیا۔

بتادیں کہ نکہت زرین کی پیدائش 14 جون 1996 کو تلنگانہ کے نظام آباد میں ہوئی انکے والد کا نام جمیل احمد اور والدہ کا نام پروین سلطانہ ہے۔

نکہت کی اپنی ابتدائی تعلیم نظام آباد کے نرملا ہرودیا گرلز ہائی اسکول سے ہوئی۔

Tags:

You Might also Like