Type to search

اسپورٹس

بیگ باؤٹ باکسنگ سے میری کوم نے نام واپس لیا، نکہت زرین سے تھا مقابلہ

اسپورٹس ڈسک،17ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پچھلے کچھ وقت سے باکسر میری کوم اور نکہت زرین کو لیکر کافی تنازعہ چل رہا ہے- میری کوم کے 48 سے 51 کلوگرام وزن والے زمرے میں آنے کے بعد سے ہی انکے اور زرین کے درمیان یہ تنازعہ فروغ پایا، جہاں نکہت کا کہنا ہے کہ میری کوم کے ساتھ انکا ٹرائل کروایا جائے، وہیں میری کوم ان سب تنازعوں سے دور رہنا چاہتی ہے، ٹوکیو اولمپک کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم میں جگہ بنانے کو لیکر حالانکہ پہلے بھی دونوں کا سامنا ہونے کے لیے رنگ تیار ہوچکا تھا، مگر ٹھیک دو دن پہلے چھ بار کی ورلڈ چیمپیئن میری کوم نے ٹورنامنٹ سے ہٹنے کا فیصلہ لے لیا، جسکے بعد کافی سوال کھڑے ہوگئے ہیں-

دراصل بگ باؤٹ باکسنگ لیگ میں نکہت زرین اور میری کوم کے درمیان منگل کو مقابلہ ہونے والا تھا، لیکن میری کوم نے فٹ نہ ہونے کا حوالہ دیے کر لیگ سے نام واپس لے لیا، ایک خبر کے مطابق میری کوم نے تیسرے میچ کے بعد کہا کہ انکے کمر میں تکلیف ہے اور وہ آگے نہیں کھیل پائیں گی، میری کوم نے ہر میچ کے بعد الگ الگ وجہ بتائے، خبر کے مطابق ایک عہدیدار نے بتیا کہ لیگ کی شروعات میں میری نے کہا تھا کہ وہ سبھی میچ کھیلنا چاہتی ہے، پھر دوسرے میچ کے بعد کہا کہ وہ کسی تنازعوں میں پڑھنا نہیں چاہتی، تیسرے میچ میں میری نے کہا کہ وہ آگے نہیں کھیل پائیں گی، کیونکہ انکے کمر میں تکلیف ہے، اتوار کو میری نے آگے نہ کھیل پانے کے فیصلے کو تحریر میں بھی دے دیا ہے-

کوالیفائنگ اور ٹرائلز سے پہلے فٹ ہونا ضروری ہےاولمپک میڈلسٹ  میری کے قریبی ساتھی نے بتایا کہ وہ سبھی تینوں میچوں میں اتری جبکہ باقی باکسرز نے ایک میچ کے بعد 10 دن کا آرام کیا۔ میری نے اپنے تینوں مقابلوں میں ایک آسان جیت درج کی۔ لیکن اب انھیں کمر کے مسئلہ ہوگیا ہے- انکا آگے کا شیڈول کافی مصروف رہنے والا ہے- کوالیفائنگ اور ٹرائلز سے پہے انکا فٹ ہونا ضروری ہے- اس لیے وہ لیگ میں نہیں اتریں گی، میری کوالیفائنگ اور ٹرائلس کی تیاری کررہی ہے-

Tags:

You Might also Like