Type to search

اسپورٹس

نکہت زرین کا ٹوکیو اولمپکس میں کھیلنے کا خواب ٹوٹ گیا، بگ باوٹ لیگ میں میری کوم سے ہاری

اسپورٹس ڈسک،28ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چھ بار کی ورلڈ چیمپئین ایم سی میری کوم نے ہفتہ کو دہلی میں نکہ زرین کو 51 کلوگرام فائنل میں شکست دی۔ اسی کے ساتھ نکہت کا ٹوکیو اولمپک میں کھیلنے کا خواب ٹوٹ گیا یہ طہ ہوگیا کہ ہندوستان کی طرف سے میری کوم ہی ہندوستان کی نمائندگی کریں گی۔ بگ باوٹ لیگ میں بہت کم مکے چلے اورمیری کوم نے 1-9 سے جیت حاصل کرکے ٹیم میں جگہ بنائی۔

اولمپک کوالیفائر اگلے سال فروری میں چین کے ووہان میں 3 سے 14 فروری تک کھیلے جائیں گے۔ اسکے پہلے دونوں ہی مکے بازوں نے جمعہ کو اپنے پہلے دور کے مقابلوں میں متفقہ فیصلہ میں جیت حاصل کی تھی۔ سابق جوینئر ورلڈ چیمپئین نکہت زرین نے جمعہ کو جیوتی گولیا کو جبکہ کئی بار کی ایشیائی چیمپئین میری کوم نے ریتو گریوال کو شکست دی۔

Tags:

You Might also Like