Type to search

اسپورٹس

کامن ویلتھ گیمز 2022 میں عالمی چیمپئن نکہت زرین نے دلایا گولڈ میڈل

نکہت زرین ورلڈ ویمن باکسنگ

اسپورٹس ڈسک، 7 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کامن ویلتھ گیمز 2022 کے 10 ویں دن نکہت زرین نے ہندوستان کے لیے ایک اور گولڈ میڈل جیتا۔ ورلڈ چیمپیئن نکہت زرین نے اتوار 7 اگسٹ کو برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں خواتین کے 50 کلوگرام (لائٹ فلائی ویٹ) میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔

کامن ویلتھ گیمز میں ٹیم انڈیا کا یہ 48 واں تمغہ ہے۔ جبکہ باکسنگ میں یہ تیسرا گولڈ میڈل ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ نکہت نے پہلی بار کامن ویلتھ گیمز میں ملک کے لیے تمغہ جیتا ہے۔

بتادیں کہ نکہت زرین نے اس سے پہلے استنبول میں ورلڈ ویمن باکسنگ چیمپئن شپ کے فائنل میں تھائی لینڈ کی جیتپوگ جوتاماس کو 0-5 سے ایکطرفہ شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nikhat Zareen (@zareennikhat)

 

بھارت کی ابھرتی ہوئی مکے باز نکہت نے فائنل مقابلے میں آئرلینڈ کے کارلی ایم سی ناؤل کو 5-0 سے ہرا کر گولڈ میڈل جیتا۔ بھارتی مکے باز چیمپئن شپ کا خطاب جیتا تھا اور اب انہوں نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔ یہ ہندوستان کا دن کا چوتھا اور برمنگھم میں کل ملاکر 17واں گولڈ ہے۔

 

اتوار کے روز امیت پنگھل اور نیتو گھنگھاس کے بعد ہندوستان کے لیے مکے بازی میں تیسرا گولڈ ہے۔ اسی کے ساتھ ہندوستان میڈل ٹیبل میں نیوزی لینڈ کو پچھے چھوڑتے ہوئے چوتھے مقام پر پہنچ گیا ہے

نکہت کی فاتح پر پی ایم مودی نے بھی ٹیوٹ کرتے ہوئے پیغام دیا ہے۔ نکہت زرین ہندوستان کا فخر ہیں۔ وہ ایک عالمی معیار کی ایتھلیٹ ہیں جو اپنی صلاحیتوں کی جانی جاتی ہیں۔ میں انہیں کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ مختلف ٹورنامنٹس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے شاندار مستقل مزاجی کا مظاہرہ کیا۔ ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات۔ #Cheer4India

بتادیں کہ نکہت زرین کی پیدائش 14 جون 1996 کو تلنگانہ کے نظام آباد میں ہوئی انکے والد کا نام جمیل احمد اور والدہ کا نام پروین سلطانہ ہے۔

نکہت کی اپنی ابتدائی تعلیم نظام آباد کے نرملا ہرودیا گرلز ہائی اسکول سے ہوئی۔

Tags:

You Might also Like