Type to search

ٹی وی اور فلم

نیہا شرما برتھ ڈے اسپیشل: اپنی اداکاری سے انڈسٹری میں جگہ بنائی

نیہا شرما

فلمی ڈسک،21 نومبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تیلگو فلم سے بالی ووڈ میں قدم رکھنی والی اداکارہ نیہا شرما آج اپنی سالگرہ منارہی ہے۔

 اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بالی ووڈ اداکارہ نیہا شرما بہت خوبصورت ہے۔ بتادیں کہ نیہا اکثر ہی اپنی ورک آوٹ ویڈیو اور فوٹو شیئر کرتی رہتی ہے۔ نیہا اکثر اپنی بہن کے ساتھ ورزش کرتی نظر آتی ہے۔

انسٹاگرام پر بھی انکی فین فالوینگ 9 ملین سے زیادہ ہے۔ ویسے نیہا کئی بار بنا میک اپ لک بھی شیئر کرچکی ہے جو دیکھاتا ہے کہ یہ بہت نیچرل بیوٹی ہے۔

نیہا شرما کی پیدائش 21 نومبر 1987 کو بھاگلپور میں ہوئی۔ اصل میں بہار کی رہنے والی ہیں۔ انہوں نے اپنی اسکول کی تعلیم بھاگلپور کے ماؤنٹ کارمل اسکول سے کی۔ اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی ، نئی دہلی سے فیشن ڈیزائن میں تعلیم حاصل کی۔ انکی بہن عائشہ شرما اور ایک بھائی ہے۔

ان کے والد اجیت شرما ایک بزنس مین تھے بعد میں سیاستدان بنے اور بھاگلپور سے ایم ایل اے ہیں، جو انڈین نیشنل کانگریس پارٹی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ نیہا شرما کھانا پکانا، موسیقی سننا، پڑھنے اور ناچنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ نیہا شرما ہندوستانی کلاسیکل ڈانس ‘کتھک’ کی بھی تربیت حاصل کی ہے۔

نیہا شرما کو پہلا رول تیلگو فلم چیروتھا، میں ملا جو ستمبر 2007 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں وہ تیلگو انڈسٹری کے مشہور ایکٹر رام چرن کے ساتھ نظر آئی۔ فلم کو پوری جگناتھ نے ڈائریکٹ کیا تھا اور سی اشونی دتہ نے پروڈیوس کیا تھا۔

نیہا شرما نے سال 2009 میں آئی تامل فلم کی ریمیک تیلگو فلم کرراڈو، میں ایکٹر ورون سندیش کے نظر آئی اس فلم کو سندیپ نے ڈائرکٹ کیا تھا۔

اور انکی پہلی بالی ووڈ فلم کروک تھی جسے موہت سوری نے ڈائریکٹ کیا تھا اور یہ فلم اکتوبر 2010 میں آئی تھی۔ یہ ایک ایکشن تھریلر فلم تھی جسے مکیش بھٹ نے پروڈیوس کیا تھا۔ اس فلم میں وہ عمران ہاشمی کے ساتھ لیڈ رول میں نظر آئی۔

نیہا نے سال 2012 میں آئی رومانٹک کامیڈی فلم تیری میری کہانی میں کیمیو کیا جسے کونال کوہلی نے ڈائریکٹ کیا تھا۔
انہیں فلم کیا سپر کول ہیں ہم، کے لیے خوب تعریف ملی۔

 

نیہا شرما سال 2014 میں آئی سیاست پر مبنی فلم ینگستان، میں جکی بھگنانی، کے ساتھ نظر آئی۔ اس فلم کو سید احمد افضل نے ڈائریکٹ کیا تھا۔

نیہا سال 2016 میں آئی شارٹ فلم کریتی، میں رادھیکا آپٹے اور منوج باجپئی کے ساتھ نظر آئی۔ یہ فلم ایک سائیکولوجیکل تھریل فلم تھی۔

نیہا سال 2016 رومانٹک ڈرامہ فلم تم بن 2 میں نظر آئی۔ جسے انوبھو سنہا نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ یہ فلم سال 2001 میں آئی تم بن کا ریمیک ہے۔

اداکارہ نیہا شرما میوزک ویڈیو دل کو قرار آیا، میں بگ باس 13 کا خطاب جیتنے والے کنٹیسٹنٹ سدھارتھ شکلا کے ساتھ نظر آچکی ہے۔

نیہا شرما نے چیروتھا (تیلگو)، کرراڈو (تیلگو)، کروک (ہندی) ، تیری میری کہانی، کیا سپر کول ہیں ہم، جینتا بھائی کی لو اسٹور، یملہ پگلہ دیوانہ، ینگستان، ہیرہ پھیری 3،تم بن 2، جیسی ہندی فلموں میں کام کیا۔

غور طلب ہے کہ نیہا آخری بار فلم تانا جی نظر آئی تھی۔

 (فوٹو:نیہا شرما کے انسٹاگرام سے لی گئی ہے۔)

Tags:

You Might also Like