Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ نیہا شرما کو ہٹ فلم کا انتظار، بتایا انڈسٹری کا کالا سچ

نیہا شرما

فلمی ڈسک، 23 نومبر (اردو پوسٹ) سال 2007 میں آئی تیلگو فلم چروتھا سے ایکٹینگ کی دنیا میں قدم رکھنے والی اداکارہ نیہا شرما  سالگرہ 21 نومبر کو مناتی ہیں، اپنی سالگرہ کے موقع پر انہوں نے فلم انڈسٹری کا کالا سچ کا خلاصہ کیا-

 

 

نیہا شرما سال 2010 میں عمران ہاشمی کے ساتھ ایک فلاپ فلم کروک سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا-

 

=

 

فلم کروک کے بعد سے اداکارہ نے بہت ہی کم فلموں میں کام کیا- یا پھر انہیں بہت ہی کم آفر ملے- وہ ان فلموں سے بھی کچھ خاص کمال نہیں دیکھا سکی-

 

 

اداکارہ نیہا شرما نے ایک میڈیا ہاؤس سے فلمیں ملنے کے جدوجہد کا خلاصہ کیا-

 

 

ینگستان، ہیرہ پھیری 3،تم بن 2، جیسی ہندی فلموں میں کام کرچکی اداکارہ نیہا شرما کافی گلیمرس اور بولڈ اداکارہ ہے، انہوں نے کہا کہ آپ کے پاس بہت ساری فلمیں ہیں، کبھی کبھی آپ کو یہ بھی نہیں پتہ ہوتا ہے کہ انہیں کب کاسٹ کیا جارہا ہے،

 

 

 

فرض کریں، پانچ فلموں کے لیے سیلکشن چل رہا ہے اور آپ ان پانچوں کے لیے آڈیشن دے سکتے ہیں ، لیکن کبھی کبھی آپ کو سبھی فلمیں نہیں بلکہ صرف ایک ہی فلم ملتی ہے- ایسا نہیں ہے کہ میرے پاس سینکڑوں اچھی اسکرپٹ آتی ہے-

 

 

نیہا شرما نے بتایا کہ ان کے آپشنز کم ہو گئے ہیں اور انہیں صرف ان محدود اسکرپٹس میں سے انتخاب کرنا ہے۔ انہوں نے کہا، پانچ اچھی اسکرپٹ میرے پاس آتی ہیں اور مجھے ان میں سے سیلکٹ کرنا ہوتا ہے-

 

 

 

کبھی کبھی میں کسی چیز کا حصہ نہیں بننا چاہتی ہوں اور کبھی کبھی ، وہ نہیں چاہتے کہ میں اس میں رہوں- اس لیے سب کچھ ٹھیک سے کرنے کے لیے آپشن کم ہے-

 

 

 

نیہا شرما نے خلاصہ کیا کہ انہیں آخری وقت میں ایک ایسے بااثر اداکارہ سے ریپلس کردیا گیا تھا، جسکے سوشل میڈیا پر بہت سارے فالوورس تھے اور اس سے انہیں جھٹکا لگا تھا-

 

 

 

 

 

جسکے سوشل میڈیا پر بہت سارے فالوورس تھے اور اس سے انہیں جھٹکا لگا تھا- انہوں نے کہا میں ایک سین کے لیے ٹیسٹنگ پر تھی- میں نے چار سے پانچ بار رویژن کیا- مجھے پوری ٹیم کا ساتھ ملا- میں اس رول میں فٹ تھی اور سب کچھ صحیح تھا- اور پھر اچانک مجھے فون آیا کہ آپ اسکا حصہ نہیں ہیں-

 

 

 

 

 اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بالی ووڈ اداکارہ نیہا شرما بہت خوبصورت ہے۔ بتادیں کہ نیہا اکثر ہی اپنی ورک آوٹ ویڈیو اور فوٹو شیئر کرتی رہتی ہے۔

 

 

 

نیہا شرما کی پیدائش 21 نومبر 1987 کو بھاگلپور میں ہوئی۔ اصل میں بہار کی رہنے والی ہیں۔ انہوں نے اپنی اسکول کی تعلیم بھاگلپور کے ماؤنٹ کارمل اسکول سے کی۔

اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی ، نئی دہلی سے فیشن ڈیزائن میں تعلیم حاصل کی۔ انکی بہن عائشہ شرما اور ایک بھائی ہے۔

 

 

 

 

ان کے والد اجیت شرما ایک بزنس مین تھے بعد میں سیاستدان بنے اور بھاگلپور سے ایم ایل اے ہیں، جو انڈین نیشنل کانگریس پارٹی کی نمائندگی کرتے ہیں۔

 

 

نیہا شرما کھانا پکانا، موسیقی سننا، پڑھنے اور ناچنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

 

نیہا شرما ہندوستانی کلاسیکل ڈانس ‘کتھک’ کی بھی تربیت حاصل کی ہے۔

 

 

 

اور انکی پہلی بالی ووڈ فلم کروک تھی جسے موہت سوری نے ڈائریکٹ کیا تھا اور یہ فلم اکتوبر 2010 میں آئی تھی۔ یہ ایک ایکشن تھریلر فلم تھی جسے مکیش بھٹ نے پروڈیوس کیا تھا۔ اس فلم میں وہ عمران ہاشمی کے ساتھ لیڈ رول میں نظر آئی۔

 

 

 

نیہا نے سال 2012 میں آئی رومانٹک کامیڈی فلم تیری میری کہانی میں کیمیو کیا جسے کونال کوہلی نے ڈائریکٹ کیا تھا۔

 

 

انہیں فلم کیا سپر کول ہیں ہم، کے لیے خوب تعریف ملی۔

 

 

نیہا شرما سال 2014 میں آئی سیاست پر مبنی فلم ینگستان، میں جکی بھگنانی، کے ساتھ نظر آئی۔ اس فلم کو سید احمد افضل نے ڈائریکٹ کیا تھا۔

خوبصورتی کے دم پر بھی نہیں چلا نیہا شرماکا فلمی کیریئر 16 سالوں میں دی کئی فلاپ فلمیں- اتنے سالوں میں نیہا ایک بھی سولو ہٹ نہیں دے پائی-

 

 

نیہا شرما کو اجے دیوگن کی فلم تانا جی میں دیکھا گیا تھا، جو انکے کیرئیر کی سب سے بڑی ہٹ تھی- نیہا آخری بار جوگی را سارا را را، میں دیکھا گیا تھا، یہ فلم بھی کچھ خاص نہیں رہی-

 

نیہا آج بھی ایک بڑی ہٹ فلمیں دینے کی تلاش میں ہے-

Tags:
Sabiha Banu

اردو پوسٹ میں ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والی صبیحہ بانو کو میڈیا میں آٹھ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ ان کی مہارت تفریحی رپورٹنگ، تحریر، فلمی جائزے اور تجزیہ میں ہے۔ صبیجہ بانو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویشن اور اردو سے ایم ۔فل کیا ہے۔ صبیجہ بانو نے آل انڈیا ریڈیو میں بطور پروگرام اناونسر خدمات انجام دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ صبیجہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

  • 1

You Might also Like