Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم جوگیرا سارا را را کا ٹریلر جاری، نوازالدین صدیقی اور نیہا شرما اہم رول میں

فلم جوگیرا سارا را را

نیہا شرما کی شادی توڑنے کے لیے نواز الدین صدیقی نے لگایا زور


فلمی ڈسک، 3 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اپنی زبردست ایکٹینگ کے لیے مشہور نواز الدین صدیقی نے نیہا شرما کے ساتھ دھماکہ کرنے کے لیے تیار ہے- ایکٹر کی آنے والی فلم جوگیرا سارا را را کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے-

 

 

فلم جوگیرا سارا را را میں نواز الدین صدیقی ناظرین کو مسحور کرنے کے لیے تیار ہے- سلمان خان کی فلم کک میں نظر آئے نواز الدین صدیقی اورسال 2016 رومانٹک ڈرامہ فلم تم بن 2 میں نظر آئی نیہا شرما کی اس آنے والی فلم کے ٹریلر کا ناظرین کافی عرصے سے انتظار تھا- کافی انتظار کے بعد فلم کا ٹریلر یکم مئی کو ریلیز کر دیا گیا ہے۔

 

 

 

 

 

فلم کے ٹریلر میں نوازالدین صدیقی بہت ہی الگ انداز میں دیکھ رہے ہیں- وہیں سال 2010 میں آئی فلم کروک سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی نیہا شرما بھی ٹریلر میں اپنا جلوہ دیکھاتی ہوئی نظر آرہی ہے-

 

 

 

 

 

 

نواز الدین صدیقی کو صاف طور جگاڑ لگاتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں- وہ کس طرح سے اپنی جگاڑ کررہے ہیں اسکے ساتھ نیہا شرما کافی چنچل لڑکی کے رول میں نظر آرہی ہے-

 

ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیہا شرما نواز الدین صدیقی سے شادی کرنے کے لیے پچھے پڑی ہے، جبکہ نواز الدین صدیقی اتنا ہی پچھے ہٹ رہے ہیں-

 

 

 

 

 

فلم جوگیرا سارا را را کے ٹریلر کو دیکھ کر کہا جاسکتا ہے کہ فلم ناظرین کو خوب تفریح کریں گے-

کشن نندی کی ہدایت میں فلم جوگیرا سارا را را میں نواز الدین صدیقی جوگی پرتاپ کے رول میں جلوہ دیکھاتے نظر آئیں گے- اسکے ساتھ نیہا شرما ڈمپل کے کردار میں نظر آئیں گی-

 

 

فلم میں ان دونوں کے علاوہ فلم میں سنجے مشرا اور مہاکشے چکرورتی بھی نظر آئیں گے- بتادیں کہ فلم 12 مئی کو پردے پر آئے گئی-

 

 

 

 

 

 

بتادیں کہ نیہا شرما نے چیروتھا (تیلگو)، کرراڈو (تیلگو)، کروک (ہندی) ، تیری میری کہانی، کیا سپر کول ہیں ہم، جینتا بھائی کی لو اسٹور، یملہ پگلہ دیوانہ، ینگستان، ہیرہ پھیری 3،تم بن 2، جیسی ہندی فلموں میں کام کیا۔

Tags:

You Might also Like