Type to search

ٹی وی اور فلم

نیہا شرما ویب سیریز 36 ڈیز میں آئیں گی نظر

نیہا شرما اور پورب کوہلی کی نئی سیریز ’36 ڈیز’ کا ٹریلر جاری

محلے میں آئی حسینہ کے پیچھے دیوانے ہوئے مرد

جھوٹ اور فریب کی کہانی کہتی ہے یہ کرائم تھریلر ویب سیریز 36 ڈیز


فلمی ڈسک ، 29 مئی (اردو پوسٹ) ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر نئے شوز اور سیریز کی دنیا میں ایک نئی تبدیلی آئی ہے۔ اگر آپ نے غور کیا ہے تو آپ دیکھیں گے کہ اچانک کرائم تھرلر ویب سیریز کی تعداد بڑھنے لگی ہے۔

 

 

 

 

 

اسی سلسلے میں ایک نئی ویب سیریز آرہی ہے جس کا نام ہے ’36 ڈیز’ ہے- خوبصورت اداکارہ نیہا شرما کی اداکاری والی اس سیریز کا ٹریلر 28 مئی 2024 کو ریلیز کر دیا گیا ہے-

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sony LIV (@sonylivindia)

 

 

 

عمران ہاشمی کے ساتھ فلم ‘کروک’ سے اپنے کیرئیر کی شروعات کرنے والی اداکارہ نیہا شرما فلمی پردے کے ساتھ ساتھ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر بھی ناظرین کو متاثر کرنے میں لگی ہوئی ہے-

 

 

سال 2007 میں آئی تیلگو فلم چروتھا سے ایکٹینگ کی دنیا میں قدم رکھنے والی اداکارہ نیہا شرما سونی لیو کے شو 36 ڈیز میں نظر آئیں گی۔

 

 

 

 

وشال فوریا کے ہدایت کردہ ، 36 ڈیز میں اداکارہ نیہا شرما، پورب کوہلی، شروتی سیٹھ ، چندن رائے سانیال، امریتا خانولکر، شارب ہاشمی، سوشانت دیوگیکر ، شیر ناز پٹیل ، فیصل رشید ، چاہت وگ اور کینتھ دیسائی نظر آئیں گے۔ یہ سسپنس اور مسٹری سے بھر پور ایک دلچسپ سیریز ہے۔ اس سیریز کاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

 

 

 

 

 

 

ویب سیریز 36 ڈیز سونی لیو پر اسٹریم ہوگی، حالانکہ اسکے ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا ہے-

ٹریلر کو جاری کرتے ہوئے میکرز نے یوٹیوب پر کیپشن میں لکھا ہے، ہر کہانی کے تین پہلو ہوتے ہیں، پہلا آپ کیا سوچتے ہیں، دوسرا میں کیا سوچتا ہوں اور تیسرا سچ کیا ہے۔ لیکن کیا ہو، اگر سچ کہیں دور دیواروں کے پیچھے چھپا بیٹھا ہو۔

 

 

 

 

 ویب سیریز 36 ڈیز کو بی بی سی اسٹوڈیوز انڈیا کے اشتراک سے اپلاؤز انٹرٹینمنٹ نے تیار کیا ہے۔ یہ سیریز یو کے شو 35 ڈیز کا باضابطہ ہندوستانی اڈاپشن ہے ، جسے ایس 4سی کے لئے بوم سائمرو نے پر ڈیوس کیا ہے اور آئی ٹی وی اسٹوڈیو نے ڈسٹریبیوٹ کیا تھا۔ یہ شو جلد ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم سونی لیو پر اسٹریم ہوگا۔

 

 

 

 

ینگستان، ہیرہ پھیری 3،تم بن 2، جیسی ہندی فلموں میں کام کرچکی اداکارہ نیہا شرما سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے اور آئے دن اپنی لیٹسٹ تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں-

 

 

 

 

نیہا شرما کی پیدائش 21 نومبر 1987 کو بھاگلپور میں ہوئی۔ اصل میں بہار کی رہنے والی ہیں۔ انہوں نے اپنی اسکول کی تعلیم بھاگلپور کے ماؤنٹ کارمل اسکول سے کی۔

 

 

اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی ، نئی دہلی سے فیشن ڈیزائن میں تعلیم حاصل کی۔ انکی بہن عائشہ شرما اور ایک بھائی ہے۔

Tags:
Sabiha Banu

اردو پوسٹ میں ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والی صبیحہ بانو کو میڈیا میں آٹھ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ ان کی مہارت تفریحی رپورٹنگ، تحریر، فلمی جائزے اور تجزیہ میں ہے۔ صبیجہ بانو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویشن اور اردو سے ایم ۔فل کیا ہے۔ صبیجہ بانو نے آل انڈیا ریڈیو میں بطور پروگرام اناونسر خدمات انجام دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ صبیجہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

  • 1

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *