Type to search

اسپورٹس

دھونی کے انٹرنیشنل کرکٹ میں 15 سال پورے

اسپورٹس ڈسک،23ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستان کو دو دو ورلڈ کپ جتانے والے سابق کپتان اور تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی نےانٹرنیشنل کرکٹ میں 15 سال پورے کرلیے ہیں۔ ورلڈ کرکٹ میں مہندر سنگھ دھونی اکلوتے ایسے کپتان ہیں، جنہوں نے آئی سی سی کی تین بڑی ٹرافی پر قبضہ جمایا ہے، دھونی کی کپتانی میں ہندوستان آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 (2007) کرکٹ ورلڈ کپ 2011 اور آئی سی سی چمپئین ٹرافی 2013 کا خطاب جیت چکا ہے۔ اسکے علاوہ ہندوستان 2009 میں پہلی بار ٹیسٹ میں نمبر ایک بنا تھا۔

انٹرنیشنل کرکٹ اسٹار

ہندوستان میں جہاں کرکٹروں کو اعلی سطح تک پہچنے میں زندگی لگا دینا ہوتا ہے۔ وہیں دھونی کے ٹیلنٹ کچھ الگ ہی تھے۔ جونیئر  کرکٹ سے باہر کرکٹ ٹیم، جھارکھنڈ کرکٹ ٹیم سے انڈیا اے ٹیم تک اور وہاں سے ہندوستانی ٹیم تک اور وہاں سے ہندوستانی ٹیم تک کا انکا سفر صرف 6-5 سال میں پورے ہوگئے۔ انہوں نے 1998 میں جونیئر کرکٹ کی شروعات کی تھی اور 23 ڈسمبر 2004 میں انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف ونڈے میچ کے ذریعہ اپنے بین الاقوامی کرکٹ کا آغاز کردیا۔

دھونی بنگلہ دیش کے خلاف اپنی پہلی سیریز میں کچھ خاص نہیں کرپائے لیکن اگلی سیریز میں  پاکستان کے خلاف پانچویں ونڈے میچ میں وشاکھاپٹنم میں 123 گیندوں پر 148 رنوں کی انگریز کھیل کر اس کھلاڑی نے سب کی زبان ر ایک سوال چھوڑ دیا۔ وہ لمبے بالوں والا لڑکا، دھونی کون ہے؟

مہندر سنگھ دھونی نے ہندوستانی ٹیم کی کپتانی سال 2008 میں سنبھالی تھی۔ جب دھونی نے ٹیم کی کپتانی  سنبھالی تو انکے پاس کئی چینلنج تھے۔ جیسے کہ نوجوانوں کو موقع دینا اور مستقبل کے لیے ٹیم کو بنانا۔ دھونی نے ان سبھی چیلنج کا سامنا کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم کو کئی تاریخی پل دیئے۔ ہندوستان نے دھونی کی کپتانی میں پہلی بار ٹیسٹ نمبر ایک بننے کا مزہ چکا۔

ورلڈ ک 2019 کے دوران دھونی اپنی دھیمی بلے بازی کی وجہ سے تنقیدوں کا سامنا کیا۔  وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں رن آوٹ ہوگئے تھے، جسکے بعد ہی ہندوستان کی امیدوں پر پانی پھر گیا تھا۔ ٹیم انڈیا کے ورلڈ کپ سے باہر ہوجانے کے بعد دھونی نے بین الاقوامی کرکٹ سے بریک لے لیا۔ انہوں نے اس دوران ٹوٹوریل آرمی کے ساتھ کشمیر میں 15 دن گذارے۔

وہ ورلڈ کپ کے بعد سے کسی بھی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کا حصہ نہیں رہے۔ مانا جارہا تھا کہ مہندر سنگھ دھونی 2019 کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔ لیکن ایسا نہیں ہوا۔ یہاں تک کی ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ روی شاستری نے انڈیا ٹوڈے کو دیئے انٹرویو میں کہا تھا کہ دھونی کا بریک لینا سمجھداری بھرا ہے۔ مجھے اس وقت کا انتظار ہے جب وہ دوبارہ کھیلنا شروع کرئے گا۔

Tags:

You Might also Like