Type to search

اسپورٹس

مہندر سنگھ دھونی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیا

دھونی ریٹائرمنٹ

اسپورٹس ڈسک، 15 اگست (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹیم انڈیا کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ایک بار پھر سے سبھی کو چونکاتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ اب ایم ایس دھونی نہ ونڈے کی ٹیم انڈیا کی جرسی میں نظر آئیں گے اور نہ ہی ٹی 20 کھیلتے دیکھائی دیں گے۔ لیکن دھونی چنئی سپر کنگس کے لیے انڈین پریمئر لیگ میں کھیلنا جاری رکھیں گے۔ دھونی ٹیسٹ فارمیٹ سے کافی پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔

دو بار عالمی کپ جیتنے والی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سب سے کامیاب کپتانوں میں سے ایک مہندر سنگھ دھونی نے یوم آزادی کے دن ہفتہ کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا۔

ہندوستان کے سب سے کامیاب وکٹ کیپر بلے باز دھونی نے انسٹا گرام پوسٹ پر یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرے کیرئر میں آپ سب کے پیار اور تعاون کا بہت بہت شکریہ۔ آج سات بجکر 29 منٹ آپ مجھے ریٹائر سمجھیں، دھونی نے اس پوسٹ میں یہ ذکر نہیں کیا کہ وہ کس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں۔ دھونی ٹسٹ کرکٹ سے پہلے ہی ریٹارئرمنٹ لے چکے تھے اور پچھلے سال انگلینڈ میں ہوئے ون ڈے عالمی کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہندوستان کی شکست کے بعد انہوں نے کوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

Thanks a lot for ur love and support throughout.from 1929 hrs consider me as Retired

A post shared by M S Dhoni (@mahi7781) on

 

ایم ایس دھونی پچھلے سال نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل مقابلے کے بعد سے ہی فعال کرکٹ سے دور تھے اور کرکٹ پنڈتوں اور سابق کرکٹر کے درمیان تب سے ہی لگاتار انکے مستقبل کو لیکر بحث چل رہی تھی۔ لیکن ان مباحثوں کے درمیان ایم ایس دھونی نے ہمیشہ ہی خاموشی بنائے رکھی۔

ورلڈ کپ کے بعد ایم ایس دھونی نے فوجی تربیت میں بھی حصہ لیا تھا۔ تربیت کے دوران بھی دھونی کو لیکر لگاتار بحث ہوتی رہی کہ دھونی ٹی 20 ورلڈ کپ میں کھیلیں گے یا نہیں۔ لاک ڈاؤن سے پہلے آئی پی ایل کی تیاری کے لیے لگے چنئی کیمپ میں لمبے وقت بعد جب دھونی نیٹ میں لمبے لمبے شاٹ لگاتے ہوئے دیکھے تو سبھی نے یہی کہا کہ دھونی کے اندر ابھی کافی کرکٹر بچی ہوئی ہے۔ لیکن کورونا وبا نے سارے سب بدل کر رکھ دیا۔

Tags:

You Might also Like