Type to search

ٹی وی اور فلم

مہندر سنگھ دھونی کی فلم لیٹس گیٹ میرڈ کا موشن پوسٹر ریلیز

لیٹس گیٹ میرڈ

فلمی ڈسک، 29 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹیم انڈیا کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے اپنے پروڈکشن ہاؤس دھونی انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے فلم پروڈکشن میں قدم رکھ لیا ہے-

 

دھونی کے پروڈکشن وینچر میں بن رہی پہلی تامل فلم ایل ایس جی: لیٹس گیٹ میرڈ کو بنا لیا گیا ہے- ساتھ ہی اسکا موشن پوسٹر جاری کرتے ہوئے فلم کے نام اور کاسٹ کا بھی خلاصہ کردیا ہے-

 

 

خاص بات یہ ہے کہ دھونی نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ڈیبیو کے لیے تامل سینما کو منتخب کیا- انکی کمپنی کی طرف سے تیار کی جانے والی پہلی تامل فلم لیٹس گیٹ میرڈ کا جو پوسٹر ریلیز ہوا ہے، وہ ایک اینیمیٹیڈ پوسٹر ہے-

 

 

فلم لیٹس گیٹ میرڈ کا ڈائریکشن رمیش تھملمانی نے کیا ہے، یہ رمیش کی پہلی فلم ہے- اس پروڈکشن ہاؤس کا کام انکی اہلیہ ساکشی دھونی دیکھ رہی ہے-

 

 

ایم ایس دھونی کے پروڈکشن میں بن رہی اس فلم میں تامل سینما کے مشہور اداکارہ نظر آنے والے ہیں- دھونی کی فلم میں ہریش کلیان اور ایوانا لیڈ رول میں نظر آئیں گے-

 

 

وہیں نادیہ اور یوگی بابو اہم رول میں ہے، ایم ایس دھونی کی پہلی فلم کا پوسٹر سامنے آتے ہی فینس کافی خوش ہیں اور دھونی کو مبارکباد دے رہے ہیں-

 

 

 

بتادیں کہ مہندر سنگھ دھونی نے اپنی کمپنی دھونی انٹرٹینمنٹ 25 جنوری 2019 کو شروع کی تھی۔ ان کے اس پروڈکشن ہاؤس نے اب تک تین شارٹ فلمیں تیار کی ہیں-

Tags:

You Might also Like