Type to search

تعلیم اور ملازمت

دنیا کے سرفہرست 5 ایم بی اے کالج ،جہاں داخلہ لینا ایک خواب

ایجوکیشن ڈسک،23ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایم بی اے کرنے کا فائدہ تبھی آپ کو اچھی طرح مل پائے گا جب اپنے ایم بی اے کسی اچھے مقام سے کیا ہو۔ ہندوستان میں آئی آئی ایم جیسے ادارے ایم بی اے میں سرفہرست پر ہے لیکن دنیا میں کئی ایسے ایم بی اے کالج ہیں جو ان سے کہیں زیادہ آگے ہیں۔ یہاں ہم آپ کو دنیا کے انہی ٹاپ ایم بی اے اداروں کی معلومات دے رہے ہیں۔ یہ رینکنگ فوربس کی 2019 کے مطابق ہے۔

فوربس کی ٹاپ ایم بی اے رینکینگ یونیورسٹی کا بوتھ اسکول آف بزنس دنیا کا ٹاپ بزنس اسکول ہے۔ یہ امریکہ کے شکاگو شہر میں واقع ہے۔ یہاں سے ایم بی اے کرکے نکلنے والے طلبا کو اوسط 1.30 لاکھ ڈالر قریب 92 لاکھ روپے سالانہ کا پیکیج شروعات میں مل جاتا ہے۔

انکی آفیشل ویب سائٹchicagobuth.edu ہے

اسٹینفورڈ گریجویٹ اسکول آف بزنس

یہ بزنس اسکول امریکہ کے کیلفورنیا میں واقع ہے فوربس کے مطابق یہ دنیا کا دوسرا سب سے بہترین بزنس اسکول ہے۔ فوربس کے مطابق یہاں سے ایم بی اے کا کل خرچ قریب 1 کروڑ روپے کے آس پاس آتا ہے۔ اس میں ٹیوشن فیس او دیگر فیس شامل ہے۔ یہاں سے گریجویشن کے بعد 88 فیصدی طلبا کو اگلے 3 مہینوں میں نوکری مل جاتی ہے۔

انکی آفیشل ویب سائٹ gsb.stanford.edu ہے۔

کیلوگ اسکول آف مینجمنٹ

یہاں سے ایم بی اے کرنے کے لیے آپ کو ایک کروڑ سے زیادہ خرچ کرنے پڑ سکتے ہیں۔ یہاں ایم بی اے کرنے پر اوسط خرچ 1.50 لاکھ ڈالر قریب 1.06 کروڑ روپے آتا ہے۔ حالانکہ یہاں سے ایم بی اے کرنے کے بعد طلبا کو شروعات میں پیکیج 1.30 لاکھ ڈالر قریب 92 لاکھ روپے مل جاتا ہے۔ اس بزنس اسکول کے دنیا کے 20 ملکوں کے ساتھ ایکسچینج پروگرام چلتے ہیں۔

انکی آفیشل ویب سائٹ – kellogg.northw Western.edu ہے۔

ہارورڈ بزنس اسکول

ہارورڈ یونیورسٹی کا ہارورڈ بزنس اسکول امریکہ کے بوسٹن ریاست میں واقع ہے۔ اس بزنس اسکول کو 1908 میں قائم کیا گیا تھا۔ یہ دنیا کے سب سے پرانے بزنس اسکولس میں سے ایک ہے ۔ ہر کلاس میں ایک نئے کیس اسٹیڈی کے ساتھ طلبا کو پڑھایا جاتا ہے۔

انکی آفیشل ویب سائٹ hbs.eduہے۔

ورٹن اسکول

یہ اسکول یونیورسٹی آف پنسلوانیا کا حصہ ہے ۔ اسکو 1881 میں قائم کیا گیا تھا۔  یہ امریکہ کا سب سے پرانا بزنس اسکول ہے۔ اسکے بعد دوسرے مقام پر ہاروڈ بزنس اسکول ہے۔ یہاں 862 طلبا کو پڑھانے کی گنجائش ہے۔ یہاں سے ایم بی اے کرنے کے بعد 95فیصد طلبا کو اگلے 3 مہینوں میں نوکری مل جاتی ہے۔

انکی آفیشل ویب سائٹ wharton.upenn.edu ہے۔