Type to search

اسپورٹس

ایم ایس دھونی آئی پی ایل میں 200 میچ کھیلنے والے پہلے کھلاڑی

دھونی ریٹائرمنٹ

ابوظبی، 19 اکتوبر (ذرائع، اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2008 میں چنئی سپر کنگز کے لیے اپنا پہلا آئی پی ایل میچ کھیلنے والے مہندر سنگھ دھونی آج ٹورنامنٹ میں 200 میچ کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ چنئی کے علاوہ رائزنگ پونے کی کپتانی کرچکے دھونی سے ٹھیک نیچے روہت شرما 197 ہے۔ 186 میچ کھیلنے والے کپتان کوہلی فہرست میں پانچویں نمبر میں ہے۔ تیسرے آرڈر میں موجودہ 193 میچ کھیلنے والے سریش رینا نے انہیں مبارکباد بھی دی ہے۔

چنئی سپرکنگس کے کپتان مہندر سنگھ دھونی آئی پی ایل میں اپنے 200 ویں میچ میں اٹھائیس رن ہی بناسکے اور ان کی ٹیم نے پیر کو راجستھان رائلس کے خلاف مقابلے میں بیس اوور میں پانچ وکٹ پر 125 رن ہی بناسکی۔

دھونی نے اپنے 200 ویں میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ چنئی کی بلے بازی اس مقابلے میں مایوس کن رہی۔

 

اس بارے میں پوچھے جانے پر دھونی نے کہا کہ انہیں اس بارے میں پتہ ہی نہیں تھا۔ میچ سے پہلے ٹاس کے وقت چنئی کے کپتان سے جب کمنٹیٹر ڈینی موریسن نے اس بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا، آپ نے ابھی اسکے بارے میں کہا تو مجھے پتہ چلا۔ انہوں نے آگے کہا، یہ اچھا لگتا ہے لیکن یہ صرف ایک ہندسہ ہے۔ میں خوش قسمت محسوس کررہا ہوں کہ بنا کسی چوٹ کے اتنے لمبے وقت تک کھیل پایا۔

اسکے علاوہ ایم ایس دھونی نے راجستھان کے خلاف کھیلتے ہوئے ایک اور کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے چنئی سپر کنگز کے لیے کھیلتے ہوئے اپنے 4000 رن پورے کرلیے ہیں۔ رن آوٹ ہونے سے پہلے دھونی نے 28 گیند میں 28 رن بنائے۔

Tags:

You Might also Like