Type to search

فیشن

ریڈ کلر کے دلہن کے جوڑے میں نظر آئی مونالیسا

فیشن ڈسک،16ستمبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) بھوجپوری اداکارہ مونالیسا اپنی دلکش انداز سے پردے پر چھائی رہتی ہے۔ اسکے علاوہ وہ سوشل میڈیا پر اپنی تصویروں کی وجہ سے بحث میں رہتی ہے۔ حال ہی میں مونالیسا نے انسٹاگرام پر برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصویر شیئر کی ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر فوٹوز میں مونالیسا دلہن کے جوڑے میں نظر آرہی ہے۔ تصویریں شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن لکھا۔ سجنا ہے مجھے سجنا کے لیے۔ مونالیسا کی تصویریں انکے چاہنے والے کافی پسند کررہے ہیں۔ برائیڈل انداز پر خوب تبصرے بھی آرہے ہیں۔ ریڈ کلر کا لہنگا مونالیسا کی خوبصورتی میں چار چاند لگا رہا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

Sajna Hai Mujhe, “ SAJNA” ke liye 👸🏻 …. #makeup #hairstyle #jewellery ❣️💥 #sunday

A post shared by MONALISA (@aslimonalisa) on

مونالیسا صرف کپڑے ہی نہیں بلکہ زیورات بھی دلہنوں کے جیسے پہنی ہے ۔ مانگ کاٹیکا، چوکر نکلیس مونالیسا کے برائیڈل انداز کو مکمل کررہے ہیں۔
بتادیں کہ مونالیسا کا اصلی نام انترا بسواس ہے۔ انہوں نے صرف بھوجپوری میں ہی نہیں بلکہ ہندی، بنگالی ، اڑیا، تلگو اور کنڑ فلموں میں کام کیا ہے۔ اسکے علاوہ وہ چھوٹے پردے پر بھی کافی ایکٹیو رہتی ہے۔ وہ کئی شو میں گیسٹ کے طور پر پہنچ چکی ہے۔

Tags:

You Might also Like