Type to search

ٹی وی اور فلم

مدھو شرما بھوجپوری فلموں کی اداکارہ اور پروڈیوسر

مدھو شرما

فلمی ڈسک،15مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مدھو شرما ایک اداکارہ اور پروڈیوسر ہے۔ انہوں نے دو مراٹھی اور چار بھوجپوری فلمیں بنائی ہیں۔

مدھو شرما نے بھوجپوری کی یودھا، غلامی کھلاڑی اور چیلینج، جیسی فلموں کو پروڈیوس کیا ہے۔ سال 2016 میں مدھو کو آئی بی ایف اے میں فلم غلامی کے لیے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ سال 1998 میں مدھو نے اپنے کیریئر کی شروعات تامل فلم گرو پروائی، سے کی تھی۔

اس فلم میں انہوں نے سونالی کا کردار نبھایا تھا بتادیں کہ مدھو بھوجپوری فلموں کی ایک مشہور اداکارہ ہے۔ جنہیں ناظرین کے درمیان کافی پسند کیا جاتا ہے۔ مدھو شرما کی سادگی انکے فینس کے درمیان کافی پسند کی جاتی ہے۔ مدھو کو بھوجپوری سینما میں ائے ہوئے چھ سال ہوگئے ہیں۔ انہوں نے سال 2014 میں یودھا فلم سے بھوجپوری انڈسٹری میں اپنا ڈیبیو کیا تھا، جسکے بعد انکی اب تک کی اچھی فین فالونگ ہوچکی ہے۔

انکی پیدائش 13ڈسمبر 1984 کو ہوئی۔ مدھو بھوجپوری فلموں کے اسٹار پون سنگھ کے ساتھ بھی دیکھائی دی، بتادیں کہ پون سنگھ اور مدھو شرما کافی اچھے دوست ہیں۔

دونوں بھوجپوری فلم جے ہند، میں ایک ساتھ نظر آئے تھے،

لاک ڈاؤن سے پہلے مدھو نے بھوجپوری سینما کے سپر اسٹار کیسری لال یادو کے ساتھ بالموا ، فلم کی شوٹنگ شروع کی تھی،

اس فلم کے سیٹ سے مدھو نے اپنی اور کیسری لال کی کئی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

Tags:

You Might also Like