Type to search

وائرل

بھوجپوری اداکارہ نیلم گری دبئی کی سڑک پر یوں کیا ڈانس

بھوجپوری اداکارہ نیلم گری

وائرل ڈسک، 19 نومبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بھوجپوری اداکارہ نیلم گری کا ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا رہا ہے- ویڈیو میں نیلم گری زبردست ٹھومکے لگاتے ہوئے نظر آرہی ہے-

نیلم گری کے ڈانس اسٹیپ اور اس ویڈیو کو خوب پسند اور شیئر کیا جارہا ہے-

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیلم گری گلابی رنگ کے لہینگے – چولی پہنے نظر آرہی ہے- وہ اپنے کانوں میں بالیاں اور گلے میں ہار پہن کر بہت خوبصورت لگ رہی ہے۔ وہ دبئی کی سڑک کے کنارے بھوجپوری گانے پر شاندار ڈانس کررہی ہے-

 

ڈانس اسٹیپس کے ساتھ اداکارہ نیلم زبردست ایکسپریشن دے رہی ہے- ویڈیو میں نیلم کے پچھے سڑک پر گاڑیاں گجراتی ہوئی دیکھ رہی ہے-

اس ویڈیو کو نیلم انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ، گڈ ایوینگ دبئی-

نیلم گری کے اس ویڈیو پر فینس خوب لائکس کررہے ہیں، نیلم نے اپنی ایک فوٹو بھی شیئر کی ہے، جس میں وہ دبئی میں ساحل سمندر پر پوز دیتے ہوئے نظر آرہی ہے-

 

بھوجپوری انڈسٹری میں کئی اداکاراؤں کی پہچن ملک بھر میں ہے، ان اداکاراؤں کے فینس کی تعداد بھی کسی بالی ووڈ یا دیگر انڈسٹری کے اسٹارس کی طرح ہی ہے-

بھوجپوری ماڈل اور ڈانسر نیلم سال 1999 میں اتر پردیش کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئی- نیلم پہلی ایسی اداکارہ ہے جنکا انتخاب ٹک ٹاک پر انکی مقبولیت کی وجہ سے ہوا-

نیلم گری نے اپنے کیرئیر کی شروعات مشہور انٹرٹینمنٹ ایپ ٹک ٹاک سے کیا تھا، اس کے بعد انہوں نے بھوجپوری انڈسٹری میں بھوجپوری گانے میں بطور ڈانسر قدم رکھا۔ اور اس کے بعد اس نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

سپراسٹار پون سنگھ کے گائے ہوئے چھٹ گیت ‘دھنیا ہمار نیا باڑی ہو’ میں نظر آئی نیلم گری کی چرچا آج ہر طرف  ہے ۔

بھوجپوری اداکاراؤں کی بات کریں تو ان میں اکشرا سنگھ، رانی چیٹرجی جیسے اسٹار اداکارائیں کافی مشہور ہے۔

Tags:

You Might also Like