Type to search

ٹی وی اور فلم

بھوجپوری اداکارہ صبا خان شادی کے بندھن میں بندھ گئی

بھوجپوری اداکارہ صبا خان

اسلام کی خاطر گلیمر ورلڈ کو خیرباد کہہ دیا


فلمی ڈسک، 8 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ھوجپوری اداکارہ صبا خان نے شادی کرلی ہے، جو پچھلے دنوں اس وجہ سے سوشل میڈیا پر خوب بحث کا موضوع بنی تھی کہ انہوں نے اسلام کے لیے فلم انڈسٹری کو الوداع کہے دیا ہے۔

 

 

بھوجپوری اداکارہ صبا خان نے کس سے نکاح کیا ہے اس بارے میں کوئی معلومات نہیں دی ہے، انہوں نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے صرف ایک تصویر شیئر کی ہے۔

 

 

ٹی وی و بالی ووڈ اداکارہ ثنا خان اور زائرہ وسیم سمیت بالی ووڈ کی ایسی کئی اداکارائیں ہیں، جنہوں نے اسلام اور مذہب کے لیے گلیمر ورلڈ کو الوداع کہے دیا-

 

 

اسی فہرست میں اب ایک نام بھوجپوری اداکارہ صبا خان کا بھی جڑ گیا ہے- صبا نے کچھ دنوں پہلے ہی انڈسٹری میں کام کرنا بند کردیا تھا، جسکے بعد اب اداکارہ کی شادی کی خوبصورت تصویریں سامنے آئی ہے-

 

بھوجپوری کی مشہور اداکارہ صبا خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ اس خوشخبری کو خود اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے فینس کے ساتھ شیئر کی ہے۔

صبا خان نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر شادی کی البم کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کی ہیں۔ ان تصاویر میں اداکارہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔

 

صبا خان نے شادی سے پہلے کی تقریب کے لیے سلور کلر کے برائیڈل لہنگا اور جیولری کا انتخاب کیا ہے۔ اداکارہ اس شادی کے جوڑے میں بہت اچھی لگ رہی ہیں۔ صبا کے چہرے کی چمک اس کی خوشی صاف بتا رہی تھی۔

 

بتادیں کہ صبا خان نے کچھ دن پہلے بھوجپوری انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ اور اب جب اداکارہ کو اپنے خوابوں کا شہزادہ مل گیا تو انہوں نے خوشی سے شادی کر لی۔

 

صبا کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں ان کے برائیڈل لک کی تصاویر بھی ہیں۔ ان تصاویر میں اداکارہ کریم رنگ کے لہنگا اور سرخ چنری میں نظر آ رہی ہیں۔ ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے صبا نے کیپشن میں لکھا، ‘الحمدللہ…’۔

 

صبا خان کا کیریئر ابھی شروع ہی ہوا تھا کہ اداکارہ نے گلیمر کو خیرباد کہہ دیا۔ یہی نہیں صبا نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کو بھی ڈیلیٹ کر دیا ہے۔

 

صبا خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ انڈسٹری میں بڑا نام کمانا چاہتی ہیں اور یہاں آنے کے لیے انہوں نے اپنے گھر والوں سے بغاوت کی تھی لیکن اب انہوں نے شادی کر لی ہے۔

صبا خان نے چند روز قبل اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر حجاب پہنے ایک ویڈیو شیئر کیا تھا-

 

ماڈل اور اداکارہ صبا خان ممبئی کی رہنے والی ہے، لیکن بالی ووڈ میں جانے کی جگہ انہوں نے بھوجپوری کا رخ کیا تھا۔

انہوں نے کئی بھوجپوری میوک ویڈیو میں بھی کام کیا۔

 

ایک میڈیا ہاؤس سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ایکٹر بننے کے سفر میں انہیں کئی مشکلات کا سامنا رہا۔

اداکارہ نے بتایا تھا کہ مسلم گھرانے سے تعلق رکھتی ہے، اسکی وجہ سے انہیں بالی ووڈ میں جانے کی اجازت نہیں تھی۔

 

صبا کو بچپن سے ہی ایکٹینگ کا شوق تھا لیکن مسلم گھرانے سے آنے کی وجہ سے پیشہ میں آنے کی اجازت نہیں تھی۔

صبا خان کیسری لال کے ساتھ فلم سنگھرش 2 میں کام کرچکی ہے۔

Tags:

You Might also Like