Type to search

جرائم و حادثات

ہماچل پردیش میں نئے سال کا جشن منانے جارہی بس الٹ گئی، 15 زخمی

بلاسپور،31ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) نیا سال کا جشن منانے ہماچل پردیش کے منالی جارہی ٹورسٹ بس حادثے کا شکار ہوئی ہے، حادثے میں 15 سیاح زخمی ہوگئے، جنہیں ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے، فی الحال راحت اور بچاؤ کام جاری ہے-

معلومات کے مطابق منگل کی صبح نیشنل ہائی وے منالی- چندی گڑھ پر بلاسپور کے گمبھر پل کے قریب سیاحوں سے بھری بس حادثے کا شکار ہوئی ہے- حادثے میں 15 سیاح شیدی زخمی ہوگئے، زخمیوں کو علاج کے لیے بلاسپور ہاسپٹل بھیجا گیا ہے- بتایا جارہا ہے کہ بس میں کل 50 سیاح سوار تھے-

بس حادثے میں سبھی زخمی سیاح دہلی سے منالی جارہے تھے، اور کیرالا کے کالی ٹک ست منگلم ایم ای ایس ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے طالب ہے، سبھی نئے سال پر منالی گھومنے جارہے تھے، 31 ڈسمبر سال کا آخری دن سبھی طالب علم پر بھاری پڑا، بلاسپور کے ایس ایس پی نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سبھی زخمی سیاحوں کو کیرل کے کالی کٹ ست منگلم ایم ای ایس انسٹی ٹیوٹ کے طالب ہے-

Tags:

You Might also Like