Type to search

ٹی وی اور فلم

نیہا پینڈسے ٹی وی اداکارہ کرنے جارہی ہے شادی

نیہا پینڈسے

ٹی وی ڈسک،31ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی کی مشہور اداکارہ نیہا پینڈسے شردول سنگھ بیاس کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کے لیے تیار ہے، نیہا نے شردال کو اپنے خوابوں کا راجکمار بتایا ہے اور انکی طرف سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں کو دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ کافی خوش ہے، اس بات کی معلومات خود نیہا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دی ہے، اس خبر کے سامنے آتے ہی نیہا کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر چھا چکی ہے-

نیہا نے کہا زندگی کے اس مرحلے میں آکر میں بہت خوش ہوں، میں اپنے خوابوں کے راجکمار سے شادی کرنے جارہی ہوں، اور ایک نئے اور خوبصورت خاندان کی رکن بننے جارہی ہوں، یہ بہت اچھے لوگ ہے اور انکے ساتھ ایک نئی زندگی کی شروعات کرنے کا مجھے بے صبری سے انتظار ہے-

انہوں نے آگے کہا، یہ میری زندگی کا سب سے خوبصورت احساس ہے،

میری زندگی میں شامل سبھی لوگوں کو بہت شکریہ، جنہوں نے اس موقع کو اتنا خاص بنایا-

نیہا پینڈسے مراٹھی اور ہندی جیسی کئی مختلف زبانوں کی فلموں میں کام کرچکی ہے-

بگ باس میں آئی کم ان میڈم جیسے شوز کی وجہ سے وہ ٹیلی ویژن کی دنیا میں بھی بہت مہشور ہے-

نیہا پینڈسے کی پیدائش ممبئی میں 29 نومبر 1984 کو ہوئی-

وہ ممبئی میں پرورش پائی اور وہاں اپنی اسکول کی تعلیم مکمل کی۔

ان کی بہن اداکارہ مینل پینڈسی ہیں۔

 نیہا مراٹھی ، تلگو، ملیالم اور ہندی فلموں میں اداکاری کی ہے-

انہوں نے حسرتیں (زی ٹی وی) ، میٹھی میٹھی باتیں (ڈی ڈی نیشنل) بھاگیا لکشمی،

مراٹھی زبان (زی ٹی وی)، میں آئی کم ان میڈم (لائف اوکے) میں کام کیا-

نیہا سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ انسٹاگرام پر کافی ایکٹیو رہتی ہے،

اور آئے دن اپنی لیٹسیٹ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہے،

(فوٹو نیہا پینڈسے کے انسٹاگرام سے لی گئی ہے)

Tags:

You Might also Like