Type to search

ٹی وی اور فلم

مادھوری دکشت کی فلم فائنڈنگ انامیکا کا ٹریلر ریلیز

فیم گیم مادھوری دکشت

فلمی ڈسک،26 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ مادھوری دکشت جلد ہی نیٹ فلکس کی فلم انامیکا میں نظر آئیں گی۔ اس فلم کا ٹیزر انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کیا۔

فلم میں مادھوری کے علاوہ سنجے کپور، مانو کول، لکشویر سرن، سہاسنی اور مسکان جعفری اہم رول میں ہے۔

 

فلم فائنڈنگ انامیکا کو کرن جوہر ، اپوروا مہتا، سومن مشرا ملکر پروڈیوس کررہے ہیں۔

وہیں فلم کی کہانی شری راؤ اور نشا مہتا نے لکھی ہے۔

بتادیں کہ ہم آپکے ہیں کون ، بیٹا، دل تو پاگل ہے، دل، دیوداس جیسی فلموں میں کام کرچکی اداکارہ مادھوری دکشت کو آخری بار بڑے پردے پر کرن جوہر کی فلم کلنک میں دیکھا گیا تھا۔

مادھوری ، کرن جوہر کی ہی فلم کے ساتھ فینس کو متاثر کرنے آرہی ہے ، کافی وقت سے مادھوری کی فلم فائنڈنگ انامیکا کو لیکر زیر بحث تھی۔

آج یعنی 26 ستمبر 2021 کو آخر کار لوگوں کا انتظار ختم ہوگیا، کچھ گھنٹوں پہلے ہی اس فلم کا ٹریلر ریلیز کیا گیا۔

مادھوری انسٹاگرام پر اسے شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ’کیا آپ تیار ہے انامیکا سے ملنے کے لیے؟

 

#FindingAnamika, coming soon on Netflix!’
فلم کا ایک چھوٹا سا ٹریلر کافی اچھا لگ رہا ہے۔ امید ہے کہ فلم بھی ناظرین کو پسند آئے گی۔

فلم کے ٹریلر میں صرف مادھوری کے کردار پر ہی فوکس کیا گیا ہے۔

خبر ہے کہ فلم کی کہانی سپر اسٹار، بیوی اور ماں کے بارے میں ہے جو اچانک غائب ہوجاتی ہے۔

بتادیں کہ مادھوری نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1984 میں راج شری پروڈکشن کے بینر تلے بنی فلم ’ابودھ‘ سے کیا

 

مادھوری کی قسمت کا ستارہ سال 1988 میں آئی فلم ’تیزاب’ سے چمکا۔ یہ فلم باکس آف پر زبردست ہٹ ثابت ہوئی۔

Tags:

You Might also Like