Type to search

ٹی وی اور فلم

گلی بوائے کی اداکارہ سریشتی سریواستو

سریشتی سریواستو

فلمی ڈسک، 2 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) امیتابھ بچن اور آیوشمان کھرانا کے ساتھ فلم گلابو سیتابو میں کام کرچکی اداکارہ سریشتی سریواستو نے بالی ووڈ اور تھیٹر میں اپنی اداکاری سے پہچان بنائی۔

اداکارہ سریشتی سریواستو ویب پلیٹ فارم پر بھی کام کرچکی ہے، وہ اکثر اپنے ڈانس ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کرتی رہتی ہے-

سال 2019 میں ریلیز ہوئی فلم گلی بوائے سپر ہٹ رہی- فلم کے اسٹار کاسٹ سے لیکر فلم کی کہانی لوگوں کو خوب پسند آئی-

فلم میں عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی کیمسٹری زبردست تھی، لیکن اس فلم میں سائیڈ رول میں نظر آئے لوگوں نے بھی سبھی کی توجہ اپنی طرف کھنچی-

سدھانت چترویدی کی طرح ہی فلم میں سائیڈ رول میں نظر آئی سریشتی سریواستو کی بھی خوب تعریف ہوئی-
زویا اختر کی فلم گلی بوائے میں سریشٹی سریواستو نے کوئی بہت کردار نہیں نبھایا، لیکن انکا رول خوب بحث میں رہا-

گلی بوائے میں سریشتی سریواستو نے البینا کا کردار نبھایا تھا، وہیں عالیہ بھٹ نے سفینہ کا کردار نبھایا تھا-
سفینا اور البینا کی لڑائی فلم کے سب سے ذیادہ پسند کیے جانے والے سین میں سے ایک تھا، دونوں کے درمیان ہاتھا پائی تک نظر آئی-

فلم گلی بوائے میں دونوں کی لڑائی رنویر سنگھ کو لیکر ہوئی تھی- سریشتی سریواستو ایک سلائی یونٹ میں کام کرنے والی لڑکی تھی، جو کہ ممبئی کی چول میں رہتی ہے، پوری فلم میں سریشتی سریواستو ، البینا کے کردار میں حجاب میں ہی نظر آئی-

سریشتی سریواستو نے امیتابھ بچن اور ایوشمان کھرانا کے ساتھ گلابو سیتابو میں بھی کام کیا- انہوں نے فلم گڈو نام کی لڑکی کا کردار نبھایا-

اداکارہ سریشتی سریواستو اصل زندگی میں کافی بولڈ ہے اور سوشل میڈیا پ خوب ایکٹیو رہتی ہے وہ آئے دن اپنی خوبصورت بولڈ تصویریں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی رہتی ہے-

اداکارہ سریشتی سریواستو نے بطور تھیٹر آرٹسٹ اپنے کیریئر کی شروعات کی، انہوں نے مانو کول کے مقبول پلے چوحال ، میں کام کیا- انکا یہ کردار بے حد زبردست تھا اور انہوں نے بڑے جوش کے ساتھ اس رول کو نبھایا تھا- وہیں انہوں نے شیکھنڈی پلے میں بھی کام کیا تھا-

اداکارہ سریشتی سریواستو کی پیدائش 21 ستمبر 1993 میں لکھنؤ میں ہوئی- گھر میں والدین کے علاوہ انکا ایک بھائی تنمئے سریواستو اور بہن سدھی سریواستو ہے-

 

انہوں نے اپنی اسکولی تعلیم ممبئی کے گنڈیچا ایجوکیشن اکیڈمی اور لیلاوتی پوڈر ہائی اسکول، ممبئی سے کی-اور کالج کی پڑھائی ممبئی کے سوفیہ کالج فار ویمن سے کی- انہوں نے ماس میڈیا میں گریجوشن کیا-

پڑھائی کے بعد وہ ممبئی کے ڈرامہ اسکول کو جوائن کیا اور تھیٹر آرٹسٹ کے طور پر کام کیا-

سریشتی نے سال 2018 میں آئی فلم دل جنگلی سے ڈیبیو کیا، فلم میں تاپسی پنوں اہم رول میں تھی- اسکے بعد وہ فلم پی اے گالس ، میں نظر آئی-

سریشتی کو سال 2018 میں ایم ای ٹی اے ایوارڈز میں سپورٹنگ رول میں بہترین ایکٹر کا ایوارڈ ملا-