Type to search

ٹی وی اور فلم

‘لال سنگھ چڈھا’ میں  عامر اور کرینہ کا انداز، شوٹنگ کی تصویر وائرل

فلمی ڈسک،12 نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) لمبے وقت سے بالی ووڈ کے مسٹر  پرفیکشنسٹ عامر خان اپنی آنے والی فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ کو لیکر سرخیوں میں ہے، اس فلم کی شوٹنگ کو لیکر بھی عامر خان کافی مصروف ہے، اس فلم میں انکے ساتھ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کرینہ کپور نظر آنے والی ہے- بتادیں کہ یہ جوڑی پہلے بھی تھری ایڈیٹ اور تلاش میں نظر آچکی ہے- اور دونوں ہی فلموں نے باکس آفس پر اچھا بزنس کرنے میں کامیاب رہی تھی- اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ناظرین کو یہ جوڑی پسند ہے-

ان دونوں سول میڈیا پر اس فلم کی شوٹنگ کی کچھ تصویریں خوب وائرل ہورہی ہے، دراصل ان وائرل تصویریوں کے ذریعہ عامر خان اور کرینہ کپور کا لال سنگھ چڈھا کا لک سامنے آیا ہے، ایک طرف جہاں عامر بالکل ایک سردار کے لک میں نظر آرہے ہیں تو وہیں کرینہ کپور سلوار سوٹ میں دیکھ رہی ہے-

بتادیں کہ عامر کی یہ فلم ہالی ووڈ اسٹار  ٹام ہینکس کی فاریسٹ گمپ کا ہندی ریمیک ہے- یہ فلم آسکر جتنے والی بے حد زیر بحث فلم ہے-

Tags:

You Might also Like