Type to search

ٹی وی اور فلم

عامر خان اور ایلی اورام کا گانا ہرفن مولا ریلیز

ہرفن مولا گانا

فلمی ڈسک،10 مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور اداکارہ ایلی اورام کا گانا ہرفن مولا ریلیز ہوگیا ہے۔ گانے میں ایلی اورام اور عامر خان کی جوڑی زبردست لگ رہی ہے۔ ساتھ ہی دونوں کی کیمسٹری بھی گانے میں دیکھنے لائق ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Elli AvrRam (@elliavrram)

 

کچھ وقت پہلے شیئر ہوئے اس ویڈیو کو ابھی تک ایک لاکھ سے بھی ذیادہ بار دیکھا جاچکا ہے۔ ساتھ ہی فینس عامر کی ایکٹینگ اور ڈانس کو لیکر خوب تعریف کررہے  ہیں۔

کچھ وقت پہلے ریلیز ہوئے عامر خان اور ایلی اورم کے ہرفن مولا گانے کو اب تک 15 ہزار سے بھی ذیادہ لائق کیے جاچکے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Elli AvrRam (@elliavrram)

فلم میں اداکارہ ایلی اورام کی خصوصی انٹری کے طور پر نظر آئیں گی- فلم کوئی جانے نہ کو امین حاجی، بھوشن کمار اور کرشن کمار پروڈیوس کررہے ہیں- فلم 2 اپریل کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

گانے میں دونوں فنکاروں کے ڈانس اسٹیپ اور رومانٹک انداز دیکھنے لائق ہے۔ انکے اس گانے کو لیکر فینس بھی خوب کمنٹ کررہے ہیں۔

عامر کو واپسی کرتے ہوئے دیکھ وہ کافی پرجوش نظر آرہے ہیں۔ کچھ دنوں پہلے گانے کا ٹریزر ریلیز ہوا تھا۔

کوئی جانے نہ ، فلم کے ہرفن مولا گانا کو وشال ددلانی اور زارا خان نے گایا ہے۔ وہیں اسکے دھن امیتابھ بھٹاچاریہ نے لکھے ہیں۔ ساتھ ہی گانے کے میوزک تنیشک بگچی نے دیئے ہیں۔

کوئی جانے نہ کا پروڈکشن ٹی سیریز فلمز اور امین حاجی فلم کمپنی کا ہے۔

اس سے الگ عامر خان کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو ایکٹر جلد ہی فلم لال سنگھ چڈھا میں اہم رول میں نظر آنے والے ہیں۔ اس فلم میں انکے ساتھ کرینہ کپور بھی اہم رول میں ہے۔

آپ کو بتادیں کہ ایلی اورام کی پیدائش 29 جولائی 1990 کو سٹاک ہوم ، سویڈن میں ہوئی۔ انکا کا نام ایلزبتھ اوراميدو گرانلونڈ اور انہیں ایلی اورام سے جانا جاتا ہے- اور تیریسو کومُن ، سٹاک ہوم میں پلی بڑھی۔

ایلی اورام آخری بار بالی ووڈ کے مشہور ڈائریکٹر موہیت سوری کی فلم ملنگ میں نظر آئی تھی۔ اس فلم میں ایلی کے ساتھ آدتیہ رائے کپور ، دیشا پٹانی، انیل کپور اور کنال کھیمو اہم کردار میں نظر آئے تھے۔

بگ باس ایلی اورام کا بڑا بریک مانا جاتا ہے۔ حالانکہ وہ کپل مشرا کے ساتھ کس کس کو پیار کرو، فلم میں نظر آچکی ہے۔

Tags:

You Might also Like