Type to search

ٹی وی اور فلم

عامر خان نے کورونا وائرس کے دوران پی ایم کیئر فنڈ میں عطیہ کیا

فلمی ڈسک،8اپریل(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ یعنی عامر خان نے بھی کورونا وائرس کے قہر کے درمیان مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے۔ انہوں نے صرف پی ایم کیئر فنڈ میں عطیہ دیا، بلکہ وزیراعلی ریلیف فنڈ مہاراشٹرا میں عطیہ دیا۔ اسکے ساتھ ہی انہوں نے فلم ورکر ایسوسی ایشن اور کچھ این جی او میں بھی عطیہ کیا ہے۔ اس بات کی معلومات ایکٹر سے جڑے ذرائع نے ہندوستان ٹائمز کو دی ۔ حالانکہ ابھی تک عامر خان کی طرف سے عطیہ کی کوئی آفیشل اطلاع نہیں دی گئی ہے۔

عامر خان سے جڑے ذرائع نے بتایا کہ ایکٹر نے پی ایم کیئر فنڈ ، وزیراعلی ریلیف فنڈ مہاراشٹرا ، فلم ورکس ایسو سی ایشن اور کئی این جی او میں عطیہ کیا ہے۔ اسکے ساتھ ہی عامر نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ میں لگے یومیہ مزدوروں کی بھی مدد کی ہے۔ حالانکہ عامر نے اس عطیہ کو عوامی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتادیں کہ عامر کے علاوہ شاہ رخ ، سلمان خان، اکشے کمار، ریتیک روشن، ورون دھون، کپل شرما، کارتیک آریان، رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ جیسے کئی فنکار کورونا بحران کے درمیان مدد کے لیے آگے آئے۔

Tags:

You Might also Like