Type to search

ٹی وی اور فلم

عامر خان کی پروڈیوس کردہ فلم لا پتہ لیڈیز کا ٹیزر ریلیز

فلم لاپتہ لیڈیز

 فلمی ڈسک، 11 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار اور فلمساز عامر خان کی پروڈیوس کردہ فلم لاپتہ لیڈیز کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ عامر خان کی سابق اہلیہ کرن راؤ نے 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم دھوبی گھاٹ کی ہدایت کاری کی تھی۔

 

عامر خان اور کرن راؤ کی فلم لاپتہ لیڈیز’ کا ٹیزر بالآخر جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ فلم دو نوجوانوں کی کھوئی ہوئی دلہنوں کی تلاش کے آس پاس پیدا ہوئی افراتفری کی ایک جھلک دیتی ہے-

 

 

 

 

یہ فلم اس لیے بھی خاص ہوجاتی ہے کیونکہ اسکے ساتھ عامر خان اور کرن راؤ پھر سے ایک ساتھ آئے ہیں، وہیں بطور ہدایتکار دھوبی کھاٹ کے بعد کرن کی اگلی پیشکش بھی ہے-

 

 

 

 

فلم دھوبی گھاٹ میں عامر نے بطور پروڈیوسر سر کام کیا تھا۔ کرن راؤ طویل عرصے بعد لاپتہ لیڈیز کے ذریعے سلور اسکرین پر واپسی کرنے جارہی ہیں۔

 

 

 

 

 

کرن راؤ کی ہدایت کاری میں بننے والی کامیڈی ڈرامہ فلم لاپتہ لیڈیز کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔

اس فلم کا ٹیزر بہت دلچسپ ہے جبکہ یہ ہمیں دیہی ہندوستان کی جھلک ملتی ہے- اسکا ہر ایک فریم میں مزاح ملتا ہے، فلم کی کہانی نیتانشی گوئل ، پرتیبھا رانٹا ، اسپرش سریواستو ، چھایا کدم اور روی کشن کی کاسٹ کے ساتھ اچھی طرح سے سجی ہے-

 

 

فلم لاپتہ لیڈیز کے ٹیزر میں دو نئی دلہنوں کی کہانی دیکھنے کو ملتی ہے، جو ٹرین کے سفر کے دوران کھو جاتی ہیں۔ اس کے بعد ان کے شوہر تھانے جا کر ان کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرواتے ہیں۔

 

 

 

پولیس اہلکار روی کشن جب ان سے ان کی بیوی کی تصویر مانگتے ہیں، تو وہ انہیں شادی کی تصویر دیتے ہیں، جسے دیکھ کر ایکٹر چونک جاتے ہیں، کیونکہ اس میں لڑکی گھونگھٹ میں ہوتی ہے اور اس کا چہرہ نظر نہیں آتا۔

 

 

 

 

فلم لا پتہ لیڈیز میں نیتا نشی گوئل پرتیبھار رانٹا ، اسپرش سریواستو، چھایا کدم اور روی کشن جیسے کئی اداکار مرکزی کردار میں نظر آنے والے ہیں- عامر خان پروڈکشن نے اسے اپنے انسٹا گرام ہینڈل پر شیئر کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں لکھا، ‘تاریخ پتہ چلی ہے ، ان کا پتہ بھی جلد ہی لگ جائے گا۔ لاپتہ لیڈیز 5 جنوری 2024 سے آپ کے نزدیکی سینما گھروں میں۔

Tags:

You Might also Like