Type to search

وائرل

کائلی جینر کے انسٹاگرام پر 300 ملین فالوورس رکھنے والی پہلی خاتون

بزنسمین کائلی جینر

وائرل ڈسک، 14 جنوری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کائلی جینر نے حال ہی میں ایک اور انسٹاگرام ریکارڈ بنایا ہے- چہارشنبہ کو کائلی کاسمیٹکس کی بانی فوٹو اور ویڈیو شیئرینگ پلیٹ فارم پر 300 ملین فالوورس تک پچہنے والی پہلی خاتون بن گئی ہے-

اسکے ساتھ ہی، کائلی انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی خاتون بن گئی ہے- جنہوں نے پہلے ریکارڈ رکھنے والی پاپ اسٹار آریانا گرانڈے کو پچھے چھوڑ دیا ہے-

فالوورس کی تعداد کے معاملے میں 24 سال کی کائلی جینر فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔ وہ 388 ملین فالوورس کے ساتھ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے شخص ہیں- انسٹاگرام کا آفیشل اکاؤنٹ 460 ملین فالوورس کے ساتھ ٹاپ پر ہے-

پچھلے کچھ مہینوں سے انسٹاگرام پر نسبتاً کم پروفائل رکھنے کے باوجود، کائلی 300 ملین کا سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔

ریپر ٹریوس اسکاٹ کے ساتھ اپنے دوسرے بچے کی امید کررہی ہے ریالٹی ٹی وی اسٹار نے نومبر میں اپنی ایسٹرو ورلڈ سانحہ کے بعد سوشل میڈیا سے بریک لے لیا-

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، ایسٹرو ورلڈ فیسٹیول میں جب بھیڑ اسٹیج کی طرف بڑھنے لگی دس لوگوں کی موت ہوگئی اور درجنوں زخمی ہوگئے جب اسکاٹ پرفارم کررہے تھے-

انہوں نے کرسمس 2021 پر سوشل میڈیا پر اپنی خاموشی توری، جب اس نے انسٹاگرام پر ماں کرس جینر کی ایک پرانی تصویر پوسٹ کی، تب سے کائلی نے اسٹیج پر دو دیگر پوسٹ شیئر کیے ہی- دونوں انکے حمل کے فوٹو شوٹ ہیں-

دس اگسٹ 1997 میں لاس اینجلس ، کیلیفورنیا میں پیدا ہوئی کائلی جنیز ٹی وی کی مشہور کیم کارداشیان ، کلویی کارداشیان اور کورٹنی کاراشیان کی سوتیلی بہن ہے، جینر کو فوربز کی جانب سے پہلی بار ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ کائیلی نے کاسمیٹکس کا آن لائن کاروبار شروع کیا، جس میں لپسٹک اور لپ لائینر دستیاب ہے-

Tags:

You Might also Like