Type to search

ٹی وی اور فلم

ساؤتھ فلموں کی نئی کوئین اداکارہ سری لیلا

اداکارہ سری لیلا

فلمی ڈسک، 3 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) نین تارا ، کاجل اگروال ، ترشا کرشنن، شروتی ہاسن ، پریامانی ، سامنتھا روتھ پربھو ، رشمیکا مندانا، انوشکا شیٹی، سائی پلوئی، پوجا ہیگڑے، راشی کھنہ ، نیتا مینن، املا پال، کلیانی پریہ درشنی اور کریتی سریش ساؤتھ کی وہ سپر اسٹار ہیں جنکی فلمیں ناظرین کو خوب پسند آتی ہے اور باکس آفس پر دھوم مچاتی ہے-

 

لیکن اب ساؤتھ سینما میں ایک نئی اداکارہ دھوم مچانے کو تیار ہے- اس اداکارہ کو آنے والے وقت میں سات سے ذیادہ فلموں میں دیکھا جاسکے گا اور خاص بات یہ ہے کہ انکی چار فلمیں ایکشن سے بھرپور ہے اور ان چاروں میں ہی ساؤتھ کے بڑے اسٹارس نظر آنے والے ہیں-

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sreeleela (@sreeleela14)

 

اداکارہ سری لیلا کی پیدائش 14 جون 2001 کو امریکہ میں ہوئی اور پرورش بنگلور میں ہوئی، سری لیلا کے والد سبھاکر راؤ سورپانینی اور والدہ سورنا لتا ہیں۔

 

سری لیلا کو بچپن سے ڈانس کا شوق ہے اور وہ تربیت یافتہ بھرتناٹیم سنگر ہے- وہ ڈاکٹر بننا چاہتی تھی اور سال 2021 میں وہ ایم بی بی ایس کے آخری سال میں تھی-

 

یہی نہیں سری لیلا نے دو معذور بچوں کو گود بھی لے رکھا ہے- سری لیلا نے سال 2019 میں کس فلم سے کنڑ سینما میں ڈیبیو کیا تھا-

 

 

اسکے بعد وہ سال 2021 میں تیلگو فلم پیلی سند میں نظر آئی- وہ سال 2022 کی ایکشن فلم دھماکہ میں بھی نظر آئی- اس فلم میں وہ روی تیجا کے ساتھ نظر آئی تھی- سری لیلا کی چار فلمیں ساؤتھ کے چار سپر اسٹارس کے ساتھ-

 

 

اداکارہ سری لیلا جلد ہی چند فلموں میں نظر آنے والی ہیں، اداکارہ جلد ہی فلم سکندا میں نظر آئیں گی جو 15 ستمبر کو تیلگو، تامل، کنڑ، ملیالم اور ہندی زبانوں میں ریلیز ہوگی۔

 

وہیں انکی دوسری فلم بھگونت کیسری  19 اکتوبر کو دسہرہ کے موقع پر ریلیز ہو رہی ہے۔جس کی ہدایات انیل روی پوڈی کر رہے ہیں-

 

 

اسکے علاوہ گنٹور کرم ( 12 جنوری 2024 کو ریلیز ہوگی) ، اور فلم استاد بھگت سنگھ میں اداکارہ سری لیلا سپر اسٹار پون کلیان کے مقابل نظر آئیں گی۔