Type to search

ٹی وی اور فلم

بنا شادی کی ماں بننے جارہی ہے اداکارہ الیانا ڈی کروز

الیانا ڈی کروز

فلمی ڈسک، 18 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم میں تیرا ہیرو، برفی بادشاہو جیسی فلموں میں کام کرچکی بالی ووڈ اداکارہ الیانا ڈی کروز بڑے پردے سے دور ہے، لیکن وہ اپنی پرسنل لائف اور سوشل میڈیا پوسٹ کو لیکر اکثر سرخیوں میں رہتی ہے۔ اس بار بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔

اداکارہ نے منگل کی صبح اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے، جسے دیکھ کر لوگ قیاس لگارہے ہیں کہ الیانا ڈی کروز ( پریگنسی) حمل سے ہے۔ ساتھ ہی وہ جلد اپنے پہلے بچے کی امید کررہی ہیں۔

 

 

اسال 2006 میں آئی تیلگو فلم دیوداسو سے کیریئر کی شروعات کرنے والی اداکارہ الیانا ڈی کروز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دو تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان میں سے ایک میں نیو بورن بیبی کا باڈی سوٹ نظر آرہا ہے، جس پر لکھا ہوا ہے، ‘اب ایڈونچر شروع ہوگیا ہے’۔

وہیں دوسری تصویر میں ایک لاکٹ (پینڈینٹ) نظر آرہا ہے، جس پر ‘ماما’ لکھا ہوا ہے۔ الیانا کے ذریعے شیئر کی گئی اس پوسٹ نے سوشل میڈیا کی دنیا میں سنسنی مچا دی ہے۔ ساتھ ہی لوگ اسے دیکھ کر انہیں  مبارکباد دینے لگے ہیں۔

سال 2012 میں آئی فلم برفی سے پہچان بنانے والی  اداکارہ نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے چونکا دینے والا کیپشن بھی دیا ہے۔ الیانا نے لکھا، ‘جلد آرہا ہے، لٹل ڈارلنگ تم سے ملنے کا انتظار نہیں کرسکتی ہوں۔ رنبیر کپور اور پرینکا چوپڑا کے ساتھ فلم برفی میں نظر آئی الیانا کا یہ پوسٹ دیکھ کر فینس خوشی سے ظاہر کررہے ہیں۔

 

ساتھ ہی انہیں دل کھول کر نیک خواہشات دے رہے ہیں۔ الیانا شادی شدہ نہیں ہے، ایسے میں لوگ ان سے بچے کے والد کو لیکر بھی سوال کررہے ہیں۔

الیانا ڈی کروز کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ‘آپ کی شادی کب ہوئی؟’ ایک اور نے لکھا، ‘بچے کا باپ کون ہے؟’ اگرچہ الیانا نے اس پوسٹ کے ذریعے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ حاملہ ہیں لیکن ان تصاویر کو دیکھ کر مداح ان کے حمل کے بارے میں قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔

اداکارہ الیانا ڈی کروز کی تصویروں پر انکی والدہ سمیرا ڈی کروز نے بھی ردعمل دیا ہے۔ انکی والدہ نے کمنٹ میں لکھا اس دنیا میں تمہارا جلد ہی استقبال ہے مائی نیو گرینڈ بیبی، تم سے ملنے کا انتظار نہیں ہورہا ہے۔

Tags:

You Might also Like