Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم دو اور دو پیار کا فرسٹ پوسٹر جاری، ودیا بالن اور الیانا ڈی کروز لیڈ رول میں

دو اور دو پیار

فلمی ڈسک، 19 جنوری (اردو پوسٹ) اداکارہ ودیا بالن کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے۔ اداکارہ کی نئی فلم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ فلم میں ودیا بالن، پرتیک گاندھی اور الیانا ڈی کروز کے ساتھ اسکرین شیئر کرتی نظر آئیں گی۔

 

 

 

 

فلم کا نام دو اور دو پیار ہے۔ اس آنے والی فلم کا پہلا لک 18 جنوری کو جاری کر دیا گیا ہے فلم اس سال ناظرین تک پہنچے گی۔

 

 

 

 

 

اداکارہ ودیا بالن، پرتیک گاندھی، الیانا اور سیندھل راما مورتی کی اداکاری والی فلم دو اور دو پیار کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔ آج فلم کا پہلا پوسٹر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

 

 

 

دو اور دو پیار کے پروڈیوسر اپلاؤس اور الپسس ہیں، فلم کے میکرز نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے پہلی جھلک جاری کی ہے۔ اس کے ساتھ لکھا ہے، اس موسم میں پیار آپ کو حیران کردے، آپ کو الجھا دے، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ یہ فلم 29 مارچ 2024 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

 

 

 

اداکارہ ودیا بالن اور الیانا ڈی کروز نے حال ہی میں اپنے آنے والے پروجیکٹ کے بارے میں مداحوں کے ساتھ ایک پوسٹ شیئر کیا تھا۔ اب ان دونوں اداکاراؤں کے اس پوسٹ سے پدہ ہٹ گیا ہے، فلم دو اور دو پیار، کے پوسٹر پر چاروں اسٹارس نظر آرہے ہیں-

 

پوسٹر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ودیا بالن کی جوڑی سیندھل کے ساتھ تو وہیں الیانا ڈی کروز اداکار پرتیک گاندھی کی محبت میں نظر آئیں گی۔

 

 

 دو اور دو پیار کو فلمساز شریشا گوہا ٹھاکرتا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ یہ ان کی پہلی فلم ہے۔ یہ فلم سال 2017 میں ریلیز ہونے والی غیر ملکی فلم دی لورز کی کہانی پر مبنی ہے جس میں ایکسٹرا میرٹل افیئر پر بات کرتی ہے-

 

 

 

ودیا بالن کے کام کی بات کریں تو گزشتہ سال اداکارہ کو فلم ‘نیت’ میں دیکھا گیا تھا۔ یہ فلم 7 جولائی 2023 کو ریلیز ہوئی تھی۔

Tags:
Sabiha Banu

اردو پوسٹ میں ڈیجیٹل کنٹینٹ پروڈیوسر کے طور پر کام کرنے والی صبیحہ بانو کو میڈیا میں آٹھ سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ ان کی مہارت تفریحی رپورٹنگ، تحریر، فلمی جائزے اور تجزیہ میں ہے۔ صبیجہ بانو نے مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد سے ماس کمیونیکیشن میں پوسٹ گریجویشن اور اردو سے ایم ۔فل کیا ہے۔ صبیجہ بانو نے آل انڈیا ریڈیو میں بطور پروگرام اناونسر خدمات انجام دیتی ہیں۔ اسکے علاوہ صبیجہ مختلف شعبوں میں خدمات انجام دی ہیں۔

  • 1

You Might also Like