Type to search

ٹیکنالوجی

ہواوے کا 5 جی اسمارٹ فون نووا 8 اور نووا 8 پرو لانچ

ہواوے نووا 8

ٹیکنالوجی ڈسک، 24 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چین کی مقبول اسمارٹ فون کمپنی ہواوے نے چہارشنبہ کو 5 جی سیگمنٹ میں دو زبرست اسمارٹ فون ہواوے نووا 8 اور ہواوے نووا 8 پرو کو چین میں لانچ کیے ہیں-

یہ دونوں 5 جی اسمارٹ فون ہیں جو 66 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ سے لیس ہیں۔ نووا 8 میں 6.5 انچ فل ایچ ڈی + ڈسپلے کے ساتھ 90 ہرٹز ریفریش ریٹ فیچر کیا گیا ہے۔

ہواوے نے اپنے فون ہواوے نووا 8 کو 37200 کی شروعاتی قیمت کے ساتھ لانچ کیا ہے- وہیں ہواووے نووا 8 پرو کو 45100 روپے کی شروعاتی قیمت کے ساتھ لانچ کیا ہے-

ان دونوں موبائل میں پاور فل کیرن 985 ایس او سی پروسیسر ، 66 واٹ چارجینگ، 64 میگا پکسل کواڈ کیمرا سیٹ اپ اور 120ہرٹز ڈسپلے ریفریش ریٹ سمیت کئی زبرست فیچرس ہیں-

نووا 8 اور نووا 8 پرو کی قیمت

ہواوے نے یہ دونوں اسمارٹ فون فی الحال چین میں لانچ کیے ہیں اور اگلے سال کی شروعات میں انہیں ہندوستان سمیت دیگر ملکوں میں بھی لانچ کردیا جائے گا-

ہواوے نے نووا 8 کے 8 جی بی ریم + 128 جی بی اسٹوریج ویرینٹ کو 3،299 یوآن یعنی 37،200 روپے میں لانچ کیا ہے۔ وہیں اس موبائل کے 8جی بی ریم + 256 جی بی اسٹوریج ویرینٹ کی قیمت 3،699 یوآن یعنی 41،700 روپے ہے۔

ہواوے نووا 8 پرو کے 8 جی بی ریم + 128 اسٹوریج ویرینٹ کی قیمت 3999 یوآن یعنی 45100 روپے اور 8جی بی ریم + 256 اسٹوریج ویرینٹ کی قیمت 4399 یوآن یعنی 49600 روپے ہے-

نووا 8 اور نووا 8 پرو کی قیمت کے فیچرس

ہواوے کے ان دونوں موبائل میں فیچرس کی بھرمار ہے- نووا 8 میں 6.57 انچ کا او لیڈ ڈسپلے لگا ہے- جسکا اسکرین ریزولوشن 2340-1080 پکسل ہے- اس فون کا ڈسپلے ریفریش ریٹ 90 ہرٹز ہے-

وہیں نووا 8 پرو میں 6.72 انچ کا او لیڈ ڈسپلے لگا ہے- جسکا اسکرین ریزولوشن 2676-1236 پکسل ہے- نووا 8 پرو کا ڈسپلے ریفریش ریٹ 120 ہرٹز ہے- دونوں ہی فون کا ڈسپلے کرو ایج کے ساتھ ہے-

نووا 8 اور نووا 8 پرو کی قیمت کا کیمرا
ہووا وے نووا 8 اور نووا 8 پرو میں 2.58گیگا ہرٹز کیرین 985 پروسیسر لگا ہے- جو کہ بہترین اسپیڈ اور پرفارمینس کے دعوے کے ساتھ ہے-
اینڈروئیڈ 10 پر مبنی ہے
اسمارٹ فون میں 64 میگا پکسل پرائمری سینسر کواڈ کیمرا سیٹ اپ
سکنڈری کیمرا 8 میگا پکسل کا ہے، جو الٹرا وائیڈ لینس ہے
فون میں 2-2 میگا پکسل کا میکرو لینس اور ڈپتھ سنسر
سیلفی کے لیے نووا 8 میں 32 میگا پکسل
نووا 8 پرو میں سیلفی کے لیے ڈوئل سیلفی کیمرا
پرائمری سینسر 32 میگا پکسل کا اور سکنڈری سیسنر 16 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ لینس

فون کی بیٹری

نووا 8 میں 3800ایم اے ایچ کی بیٹری

جس میں 66 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ ہے۔
کنیکٹیویٹی کے لیے بلوٹوتھ 5.1 ،
یوایس بی ٹائپ سی پورٹ
این ایف سی آپشن شامل
فون کا وزن 169 گرام ہے۔

نووا 8 پرو میں 4000 ایم اے ایچ کی بیٹی
جس میں 66 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ ہے۔
کنیکٹیویٹی کے لیے بلوٹوتھ 5.2 ،
یوایس بی ٹائپ سی پورٹ
این ایف سی آپشن شامل ہیں۔
فون کا وزن 184 گرام ہے۔
دونوں فون بلیک، گرین، پرپل اور گریڈیئنٹ وائٹ کلر میں دستیاب-

Tags:

You Might also Like