Type to search

ٹیکنالوجی

اب ہواوے لا رہا ہے 108میگا پکسل کیمرے والا میٹ 40 اسمارٹ فون

ہواوے میٹ

ٹیکنالوجی ڈسک،14جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہواوے فلیگ شپ اسمارٹ فون کی نئی سیریز ہواوے میٹ 40 لانے جارہی ہے۔ سیریز کو اس سال اکتوبر میں لانچ کیا جائے گا۔ رپورٹس کی مانیں تو کمپنی اس سیریز کے فون میں 108 میگا پکسل کا کیمرا دینے جارہی ہے۔ جی ایس ایم ایرینا کے مطابق ، ہواوے کی سپلائی چین میں کام کرنے والے لوگوں نے 108 میگا پکسل کیمرے والی بات کنفرم کی ہے۔

خاص بات یہ ہے کہ 108 میگا پکسل کا یہ سینسر 9پی کے ساتھ آئے گا۔ اس لینس کو اس طرح بنایا جاتا ہے کہ امیج ڈگریڈیشن اور ڈسٹورشن کو مینیج کریں۔ اس سے ذیادہ کلیئر اور اسٹیبل فوٹو آتے ہیں۔

بتادیں کہ اپنی میٹ اور پی سیریز کے ذریعہ ہواوے ہمیشہ سے ہی کیمرا پرفارمنس میں باقی کمپنیوں سے آگے رہا ہے۔ فون کیمرا رینکینگ ویب سائٹ ڈکسو مارک کی ٹاپ 5 فہرست کو دیکھیں تو اس میں ہواوے پی 40 پرو اسمارٹ فون نمبر ایک پر ہے۔ وہیں دوسرے نمبر پر بھی کمپنی کا ہونر 30 پرو پلس اسمارٹ فون آتا ہے۔ اسکے علاوہ تیسرے ، چوتھے اور پانچویں مقام پر اوپو فائنڈ ایکس 2 پرو ، ایم آئی 10 پرو اور ہواوے میٹ 30 پرو 5جی اسمارٹ فون آتے ہیں۔

پرفارمنس – ہائی سلیکن کیرن
اسٹوریج 256 جی بی
کیمرا 50MP + 40MP + 12MP
بیٹری 4200 ایم اے ایچ
ڈسپلے 6.58 “(16.71 سینٹی میٹر)
ریم 8 جی بی

Tags:

You Might also Like