Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم مشن مجنو کا پوسٹر ریلیز، سدھارتھ ملہوترا اور رشمیکا مندانا اہم کردار میں

مشن مجنو

فلمی ڈسک، 24 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) رونی اسکرو والا اب امر بوٹالا اور گریما مہتا کے ساتھ فلم مشن مجنو کو پروڈیوس کرنے کی تیاری میں ہے- اس فلم میں بالی ووڈ کے مشہور ایکٹر سدھارتھ ملہوترا اور ساؤتھ کی مشہور اداکارہ رشمیکا مندانا اہم رول نبھاتے نظر آئیں گے-

 فلم حقیقی واقعات پر مبنی ہے۔ اس کی کہانی میں حب الوطنی کے جذبے پر زور دیتی ہے۔
یہ کہانی را کے ایجنٹس کی سخت محنت کا جشن مناتی ہے۔ اس فلم میں دیکھایا جائے گا کہ کیسے یہ را ایجنٹس دو ملک کے شہریوں کی حفاظت کرتے ہیں۔
بتادیں کہ رونی اسکرووالا “اری”: دی سرجیکل اسٹرائیک جیسی فلموں کے بعد مشن مجنو لیکر آئے ہیں-
حال ہی میں اس فلم کا پوسٹر بھی ریلیز ہوا ہے- جس میں سدھارتھ ہاتھ میں بندوق پکڑے نظر آرہے ہیں،

اس پوسٹر کو آر ایس وی پی نے اپنے ٹیوٹر ہینڈل سے شیئر کیا ہے-

 

 

سدھارتھ ملہوترا اور رشمیکا مندانا کی یہ فلم مشن مجنو سال 1970 کے دہائی میں ہوئی حقیقی واقعات سے متاثر ہے-
فلم ‘مشن مجنوں’ کے ذریعہ اداکارہ رشمیکا مندانا بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہے-
رشمیکا کی پیدائش کرناٹک کے ویراجپیت شہر میں 5 اپریل 1996 کو ہوئی،رشمیکا اپنے والدین مدن مندانا اور سُمن مندانا کی سب سے بڑی بیٹی ہے
رشمیکا ٹاپ ٹرینڈینگ ساؤتھ فلم اسٹار-2018 میں گوگل رینکنگ میں 5ویں مقام پر رہی تھی- رشمیکا جنوبی ہند کے سینیما کی ایک مشہور اور مہنگی ترین اداکارہ بن گئی۔
رشمیکا نے اپنے ایکٹینگ کیریئر کی شروعات سال 2016 میں کنڑ فلم کریک پارٹی سے کی تھی-
اپنی خوبصورتی کے علاوہ زبردست ایکٹینگ کے لیے مشہور رشمیکا کو کرناٹک کرش کے طور پر بھی جانا جاتا ہے-
رشمیکا اب تک کئی تامل، تلگو اور کنڑ فلموں کا حصہ رہ چکی ہے۔

فلم کے پوسٹر کو رشمیکا نے بھی شیئر کیا ہے۔ انہوں نے لکھا، آپ سبھی کے لیے ایک خبر ہے، میں کافی زیادہ پرجوش ہوں اسکا حصہ بننے کے لیے ۔۔۔

یہ ایک نئے سفر کی شروعات ہے۔ اس سے پہلے ایک اور ٹیوٹ میں انہوں نے لکھا، حقیقی واقعات پر مبنی،،، یہ را کے اس مشن کی کہانی ہے۔

Tags:

You Might also Like