Type to search

ٹیکنالوجی

ہواوے بینڈ 6 ایمولیڈ ڈسپلے کے ساتھ لانچ، 5 منٹ چارج پر دو دن بیٹری لائف

ہواوے بینڈ 6

ٹیکنالوجی ڈسک،5 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہواوے نے اپنے لیٹسٹ فیٹنس بینڈ ہواوے بینڈ 6 کو لانچ کردیا ہے۔ فی الحال یہ صرف ملائشیا کی مارکیٹ میں دستیاب ہے۔۔ اس لیٹسٹ بینڈ میں کمپنی کی طرف سے ایمولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے۔ دعوی کیا گیا ہے کہ یہ ڈیوائس دو ہفتوں کی بیٹری لائف آفر کرتی ہے۔

ہواوے بینڈ 6 میں 368-194 پکسل ریزولوشن والا 1.47 انچ کا ایمولیڈ ٹچ ڈسپلے دیا گیا ہے۔

اس فیٹنس بینڈ میں کئی پریمیم فیچرس دیئے گئے ہیں۔ جیسے کہ ہارٹ ریٹ، سلیپ ، ایس پی02 (بلڈ۔آکسیجن) اور اسٹریس مانیٹرینگ۔ اتنا ہی نہیں اس بینڈ میں 96 ورک آوٹ موڈس دیئے گئے ہیں۔

کمپنی کا دعوی ہے کہ پانچ منٹ چارج پر دو دنوں کی بیٹری لائف ملتی ہے۔ دعوی کیا گیا ہے کہ اسکی بیٹری لائف دو ہفتوں کی ہے۔ لیکن بھاری استعمال پر یہ 10 دنوں تک بیٹری لائف ملتی ہے۔

بتادیں کہ اس ڈیوائس کے ذریعہ میوزک کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے ہے لیکن یہ فیچر صرف اینڈروئیڈ سپورٹ کرتا ہے۔ آئی او ایس میں ہے۔

یہ لیٹسٹ فیٹنس ویئیریبل 96 ورک آوٹ موڈس کے ساتھ آتا ہے۔ ہواوے بینڈ 6 کے ساتھ ایپ نوٹیفیکیشن، انکمنگ کالس اور میسج کے لیے الرٹ، موسم اپ ڈیٹ کرتا ہے۔

اس میں سنگل سائیڈ بٹن دیا گیا ہے اور یہ 5ٹی اے ایم واٹر رسسٹنٹ کے ساتھ آتا ہے۔

یہ اینڈروئیڈ 6.0 یا اس سے بعد کے اور آئی او ایس 9.0 یا اس سے بعد کے آپریٹینگ سسٹم پر کام کرنے والے اسمارٹ فون کے ساتھ کنیکٹ ہوجاتا ہے۔

یہ 50 میٹر تک واٹر رسسٹنٹ ہے۔

اس بینڈ میں بلوٹوتھ ورژن 5 اور نویگیشن سپورٹ کے لیے سائیڈ بٹن دیا گیا ہے۔

ہواوے بینڈ 6 کی قیمت

اس بینڈ کی قیمت ملائیشین مارکیٹ میں آر ایم 219 (تقریبا 3800 روپے) ہے۔

اس ڈیوائس کے تین کلر آپشن ہیں ، ایمبر سن رائز، فاریسٹ گرین اور گریفائٹ بلیک۔

ملائیشیا میں اسکی فروخت 4 اپریل سے شروع ہوگی۔

دوسرے بازاروں میں اسکی دستیابی کی فی الحال معلومات نہیں دی گئی ہے۔

ہواوے بینڈ 6 کے اسپیسیفیکیشنس

ہواوے بینڈ 6 میں 1.47 انچ ایمولیڈ فل۔ویو ڈسپلے
اسکرین ٹو باڈی ریشو 64 فیصد
بینڈ 4 کے مقابلے 148 فیصد بڑی اسکرین
اسکرین ۔ فرینڈلی یووی ٹریٹڈ سلیکون اسٹرپ
ڈیوائس کا ڈائمنشن 10.99-43-25.4 ایم ایم ہے۔
بینڈ کا وزن 18 گرام
اسکی بیٹری لائف دو ہفتے ہے
بھاری استعمال پر 10 دنوں کی بیٹری لائف
ہارٹ مانیٹرینگڈ
ٹرو سلیپ 2.0 سلیپ مانیٹرینگ
ایس پی02 بلڈ آکسیجن سیچوریشن مانیٹرنگ

Tags:

You Might also Like