Type to search

بین الاقوامی

مہاتما گاندھی کے پہنے چشمے کی برطانیہ میں نیلامی

مہاتما گاندھی کے پہنے چشمے

لندن،10 اگسٹ (بھاشا) برطانیہ میں ہونے والی ایک آن لائن نیلامی میں سونے کی پرت چڑھی ایک جوڑی چشمہ ایسا بھی پیش کیا گیا ہے، جسکے بارے میں مانا جاتا ہے کہ ان چشموں کو مہاتما گاندھی نے پہنا تھا اور انہوں نے 1900 کے دہائی میں تحفے طور پر دیا تھا۔ اسکی قیمت 10000 سے 15000 پاؤنڈ (قریب 9.77-14.66 لاکھ روپے) کے درمیان رہنے کی امید ہے۔

جنوب مغربی انگلینڈ کے مضافات ہنہم میں واقع کمپنی East Bristol Auctions ایسٹ برسٹل آکشن نے اتوار کو کہا کہ وہ اس بات کو جان کر بے حد حیرت زدہ تھے کہ جو چشمے انکی میل باکس میں ایک لفافے میں رکھ کر ڈالے گئے تھے، انکے پچھے ایک ایسی شاندار تاریخ ہوسکتی ہے۔

 

نیلامی کمپنی کے اینڈی اسٹو نے کہا، اس کا بڑا تاریخی اہمیت ہے، بیچنے والے نے اسے دلچسپ تو مانا لیکن اسکی کوئی قیمت نہیں بتائی۔ یہاں تک کہ بیچنے والے نے مجھے کہا کہ اگر یہ قیمتی نہیں ہے تو انہیں تباہ کردیں۔ انہوں نے کہا، جب ہم نے انہیں اسکی قیمت بتائی تو وہ حیران ہوگئے۔ یہ نیلامی سے متعلق واقعی ایک شاندار کہانی ہے۔ ان چشموں کے لیے پہلے ہی 6000 چھ ہزار پاؤنڈ کی آن لائن بولی لگائی جاچکی ہے۔

انگلینڈ کے اس نامعلوم بزرگ بیچنے والے کے پاس یہ چشمے تھے۔ بیچنے والے کے والد نے انہیں بتایا تھا کہ یہ چشمے انکے چاچا کو مہاتما گاندھی نے اس وقت تحفے کے طور پر دیئے تھے۔ جب وہ سال 1910 سے سال 1930 کے درمیان جنوبی افریقہ میں برٹش پیٹرولیم میں کام کرتے تھے۔ مہاتما گاندھی کے نجی چشمے کا جوڑے کے عنوان سے 21 اگسٹ 2020 کو منعقد ہونے والی اس آن لائن نیلامی نے پہلے ہی لوگوں کو خوب متوجہ کیا ہے۔ ہندوستان کے لوگوں نے بھی اس میں خاص دلچسپی دیکھائی ہے۔

photo crdedit: bid.eastbristol.uk