Type to search

صحت

کری پتے کا جوس وزن کم کرنے اور جسم کو ڈیٹوکس کرنے میں فائدے مند

کری پتے

ہیلتھ ڈسک،(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کری پتے کو ہم عام  طور پر  کھانے میں ذائقہ اور خاص طور پر خوشبو کے لئے استعمال کرتے ہیں۔

اکثر لوگ اسے مختلف کھانوں میں سجاوٹ کے طور پر بھی اسے استعمال کرتے ہیں۔

ہندوستان میں اکثر کری پتہ کا استعمال دال میں کیا جاتا ہے۔

بغیر کری پتے کا دل ادھوری دیکھتی ہے۔

کھانوں کے علاوہ کڑی پتہ اور بھی کئی لحاظ سے آپ کے لئے کار آمد ثابت ہو سکتا ہے۔

 

تحقیق کے مطابق قدرت نے بعض پودوں میں ایسی افادیت رکھی ہے۔

کہ اُن کا باقاعدہ استعمال کرنے سے ہم بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

اسی میں سے ایک کری پتہ بھی ہے جسے کھانے میں ذائقہ بدلنے کے لیے ہم اسے استعمال کرتے ہیں۔

لیکن اس میں کئی طبی فوائد بھی پوشیدہ ہیں ۔

 

پھلوں اور سبزیوں سے غذائی اجزاء کو لینے کے لیے جوسینگ ایک آسان طریقہ ہے۔

یہاں تک کہ جو لوگ سبزی کھانے میں نخرے کرتے ہیں انکے لیے بھی سبزیوں کا جوس کافی فائدے مند ہوسکتا ہے۔

اگر آپ روزآنہ صبح کری پتے کا جوس پیتے ہیں تو آپ کو ڈیٹوکس کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

کری پتہ جوس کے فائدے آپ کو حیرا کرسکتے ہیں۔

ہری سبزیوں کو لیکر نخرے کرنے والے بھی اس جوس کو آسانی سے پی سکتے ہیں۔

فیٹنس کے شوقین لوگوں کے لیے یہ ہرا جوس فائدے مند ہوسکتا ہے۔

 

ہرے رنگ کا رس، عام طور پر ہری سبزیوں، پھلوں اور جڑی بوٹیوں سے بنایا جاتا ہے۔

یہ  اینٹی آکسیڈینٹ اور مختلف غذائی اجزاء کے ساتھ کام کرتا ہے۔

یہ جوس امیونٹی بڑھانے ، ہاضمہ کو بڑھانے میں مدد کرتے ہیں۔

ساتھ ہی وزن کم کرنے میں بھی فائدے مند مانے جاتے ہیں۔ وزن کم کرنے کے لیے کری پتہ کا جوس اثر دار ثابت ہوسکتا ہے۔

 

میکرو بائیوٹک نیوٹریشنسٹ اور ہیلتھ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک گلاس گرین جوس کے ساتھ دن کی شروعات کرنا ایک اچھا خیال ہے۔ یہ ایک سپنج کے طور پر کام کرستکا ہے اور آپ کے جسم سے سبھی زہریلے مادے کو باہر نکال سکتا ہے۔ ایک کوئک ڈیٹوکس ڈرنک کے ساتھ اپنے دن کی شروعاتت کرنا آپ کے انرجی لیول اور میٹابولزم کو بڑھانے میں مدد کرسکتی ہے۔

 

کری پتہ ہر جگہ آسانی سے مل جاتا ہے۔ یہ ہندوستانی کھانا پکانے کا ایک حصہ ہے۔ بس 10-5 پتے اور ایک گلاس پانی لیں۔ پتوں کو پانی میں ملائے اور آپ کو یہ گرین جوس مل جائے گا۔ آپ پودینہ اور دھنیا کا بھی استعال کرسکتے ہیں۔ ان جڑی بوٹیوں سے بنا ایک اچھا، ہرا تازہ جوس آپ کے جسم کو ڈیٹوکس کرنے کے لیے کافی ہے۔

 

نیوٹریشنسٹ کہتے ہیں کہ اس جوس کے ساتھ اپنی صبح کی شروعات کریں اور اپنے جسم کو کلوروفیل کی ایک اچھی خوراک دے، جو ہمارے جسم کے بہر کام کاج کے لیے اہم وٹامن فراہم کرئے گا۔ لمبے وقت میں یہ آنت کی چربی (یا پیٹ کی چربی) کو کم کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔

 

کری پتہ کے صحت سے متعلق فائدے کی ایک لمبی لسٹ ہے۔ یہ ہاضمے کے لیے اچھے ہوتے ہیں اچھا ہاضمہ وزن کم کرنے کا ایک لازمی حصہ ہے۔ وہ  دل ، آنت اور ذیابطیس کے لیے فائدے مند ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس کچھ وقت ہے، تو آپ اپنے کری پتے کے ساتھ پالک یا اجوائن جیسی کچھ سبزیوں کو بھی مل سکتے ہیں۔

Tags:

You Might also Like