Type to search

ٹی وی اور فلم

سنگر سونو نگم کی بالی ووڈ کے سپر اسٹارس پر کی تنقید

Sonu Nigam Bad News Music Industry

فلمی ڈسک،20جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کچھ دن پہلے بالی ووڈ ایکٹر سوشانت سنگھ راجوت نے اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خوکدشی کرلی تھی۔ سوشانت سنگھ کے انتقال کے بعد کئی بالی ووڈ فنکار اپنے انڈسٹری کو لیکر اپنے خیالات سامنے رکھ رہے ہیں۔ اور نئے نئے خلاصے کررہے ہیں۔ اب مشہور بالی ووڈ سنگر اور انڈین آئیڈیل کے جج رہے سونو نگم نے ایک ویڈیو پوسٹ کرکے بالی ووڈ کے سنگرس کے بارے میں بات کی ہیں اور بنا نام لیے کئی لوگوں ر تنقید کی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ کل کو میوزک انڈسٹری سے بھی آپ کو بری خبر سنے کو مل سکتی ہے۔ کیونکہ آج کل سنگرس بہت پریشان ہیں۔ انہوں نے بنا نام لیے دو لوگوں پر حملہ کیا ہے اور ساتھ ہی حالیہ میں ہوئے ہند۔ چین سرحد تنازعہ پر بھی بات کی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

You might soon hear about Suicides in the Music Industry.

A post shared by Sonu Nigam (@sonunigamofficial) on

 

سنگر سونو نگم نے انسٹاگرارم پر ویڈیو شیئر کرکے کہا۔ آج کل پورا ہندوستان کئی طرح کے دباؤ سے گذر رہا ہے۔ ایک تو سوشانت سنگھ راجپوت کے انتقال میں جذباتی پریشر۔ افسوس ہونا لازمی بھی ہے کیونکہ ہم نے اپنے سامنے ایک نوجوان زندگی کو جاتے ہوئے دیکھا ہے۔ کوئی بہت ہی بے رحم ہوگا جو اس سے متاثر نہ ہو۔ اسکے علاوہ ہند۔چین کے درمیان جو چل رہا ہے۔ جس میں ہندوستان کے 20 جوان شہید ہوگئے۔ میں ایک ہندوستانی ہوں اس سے بھی ذیادہ ایک انسان ہوں۔ مجھے دونوں ہی چیزوں سے بہت دکھ ہو رہا ہے۔

 

سونو نگم ویڈیو میں آگے کہے رہے ہیں کہ آج سوشانت سنگھ راجپوتت کی موت ہوئی ہے۔ کل آپ کسی سنگر کے بارے میں ایسا سن سکتے ہیں یا کسی کمپوزر یا سنگیت کار کے بارے میں سن سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلموں سے بڑا ہے میوزک مافیا۔ آج کل کا ماحول بہت خراب ہے۔ بزنس کرنا ٹھیک ہے، لیکن اس طرح رول کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ میوزک انڈسٹری میں جو نئے بچے آئے ہیں وہ پریشان ہے۔ میوزک انڈسٹری کے 2 لوگوں کے ہاتھوں میں طاقت ہے جو منتخب کرتے ہیں کہ اس سنگر کو لو، دوسروں کو نہیں۔ آپ لوگ ایسا مت کرو۔ بددعا بری چیز ہوتی ہے۔ میں روزآنہ کئی نئے سنگرس سے باتیں کرتا ہوں وہ بہت پریشان ہیں۔

 

سونو نگم نے آگے کہا کہ جب میرے ساتھ یہ ایسا کرسکتے ہیں تو نئے بچوں کے ساتھ کیا کرتے ہونگے۔ وہ آپکی مدد چاہتے ہیں۔ تھوڑا سا رحم دل بنے۔ سونو نگم کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔

 

گلورکار سونو نگم نے کہا۔ آج  دو کمپنیوں کے ہاتھ میں طاقت ہے۔ میرے گانے کوئی دوسرا ایکٹر  طے کرتا ہے۔ وہیں ایکٹر جس پر آج کل لوگ انگلی اٹھا رہے ہیں۔ وہ کہتا ہے کہ اس سے گانے مت گواؤ۔۔ اس نے ارجیت سنگھ کے ساتھ بھی وہی کررکھا ہے۔ یہ کیا ہے۔ یہ نہیں ہونا چاہیئے۔ مجھے بلا کر گواتے ہو پھر اسے ڈب کرتے ہو، یہ غلط ہے۔ کہا جارہا ہے کہ سونو نگم نے بنا نام لیے سلمان خان پر تنقید کی ہے۔

 

 

بتادیں کہ سونو نگم کی پیدائش 30 جولائی 1973 کو فرید آباد میں ہوئی۔انہوں نے گلوکاری کی شروعات تین سال کی عمر سے کی۔ ابتدائی دنوں میں انہوں نے موسیقی کے مقابلوں میں حصہ لینا شروع کیا ھر محفلوں میں گانا شروع کیا۔ اسطرح وہ گلوکاری کی دنیا میں آگئے۔

Tags: