Type to search

تلنگانہ

وزیر داخلہ نے پنجہ گٹہ اسٹیل بریج کا کیا افتتاح

حیدرآباد،19جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) شہر میں پہلی بار اسٹیل بریج کا جمعہ کو افتتاح عمل میں آیا- ریاست کے وزیر داخلہ محمد محمود علی نے پنجہ گٹہ اسٹیل بریج کا افتتاح کیا- پروگرام میں وزیر تلسانی سرینواس یادو ، میئر بی رام موہن اور دیگر سیاسی رہنما شامل تھے- لاک ڈاؤن کی وجہ سے جی ایچ ایم سی نے اسٹیل بریج تعمیر کا کام تیزی سے ہوا- تیز بنانے والے منصوبوں میں ایک ایک منصوبہ ہے-

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) نے اسٹریٹجک روڈ ڈویلپمنٹ پروگرام (ایس آر ڈی پی) کے تحت اس اسٹرکچرکو تعمیر کیا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن نے لاک ڈاؤن کے دوران وقت کا اچھا استعمال کیا اور ٹریفک نہ ہونے کی وجہ سے اس ڈھانچے کو تین ماہ میں مکمل کرلیا۔

 

انہوں نے مختصر مدت میں اس ڈھانچے کو مکمل کرنے پر جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں کی تعریف کی۔ سرینواس یادو نے کہا کہ جی ایچ ایم سی نے لاک ڈاؤن کے دوران نئی سڑکیں بچھانا ، نالوں کی صفائی اور دیگر کئی کاموں کو مختصر عرصے میں مکمل کرلئے ہیں۔

 

وزیر اعلی کے چندریشیکھر راؤ حیدرآباد کی ترقی اور اسے عالمی شہر بنانے پر توجہ دے رہے ہیں۔

بریج کی لمبائی 100 میٹر ہے- اسٹیل بریج کا پھیلاؤ 43 میٹر (سنگل) ہے- پروجیکٹ کی لاگت 5.95 کروڑ رہی، معاہدہ کی مدت: چھ ماہ ، اور یہ تکمیل 31 مئی کو ہوا-

Tags:

You Might also Like