Type to search

ٹی وی اور فلم

عامر خان کی فلم ‘لگان’ کی اداکارہ گریسی سنگھ 20 سال بعد ایسی دیکھتی ہے

گریسی سنگھ

فلمی ڈسک،20 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) زی ٹی وی کے سیریل امانت سے کیریئر شروع کرنے والی اداکارہ گریسی سنگھ بالی ووڈ کا مشہور چہرہ ہے۔ لگان اور گنگا جل جیسی ہٹ فلمیں کرنے کے بعد فلم انڈسٹری سے دور ہے۔ لیکن آج بھی وہ فلم شائقین کے دلوں میں ہے۔

فلم لگان میں گوری کا کردار نبھانے والی اداکارہ گریسی سنگھ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے چند فوٹوز شیئر کی ہے جس میں روایتی ساڑی میں نظر آرہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Gracy Singh (@iamgracysingh)

 

گریسی سنگھ اپنی پہلی ہی فلم لگان سے راتوں رات اسٹار بن گئی تھی۔ گریسی کی جو تصویریں سامنے آئی ہے اس میں وہ ساڑی پہنے دیکھائی دے رہی ہے۔

چھوٹے پردے پر انہوں نے ناظرین کا دل جیتا تھا۔ گریسی سنگھ کی کچھ لیٹسٹ تصویریں سامنے آئی ہے جو انکے مداحوں کو کافی پسند آرہی ہے۔

گریسی سنگھ نے خود کو کافی پہلے ہی بالی ووڈ کی چکاچوند زندگی سے دور کرلیا ہے۔ حالانکہ اس درمیان وہ ٹی وی سیریلس میں دیکھائی دی تھی۔

تصویروں میں اداکارہ گریسی سنگھ کافی خوش نظر آرہی ہے۔ گریسی سنگھ نے سال 1997 میں زی ٹی وی کے شو امانت سے کافی مقبول ہوئی تھی۔

پھر انہیں فلموں میں کام کرنے کا آفر ملا۔ سال 2001 میں جب لگان فلم آئی تو لگا تھا کہ گریسی اسٹار بن جائیں گی۔ لیکن وہ کامیابی اور وہ اونچائی نہیں مل سکی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Gracy Singh (@iamgracysingh)

 

گریسی لگان کے بعد کئی فلموں میں نظر آئی۔ جس میں انکے کام کی تعریف ہوئی۔ اداکارہ ، اجے دیوگن کے ساتھ فلم گنگا جل، سنجے دت کے ساتھ منا بھائی ایم بی بی ایس، انیل کپور کے ساتھ ارمان جیسی فلموں میں کام کیا۔

گریسی سنگھ کی پیدائش 20 جولائی 1980 کو دہلی میں ہوئی۔ انکے والد کا نام سروان سنگھ اور والدہ کا نام مرحوم ورجیندر سنگھ ہے،انکا ایک بھائی روبل سنگھ اور ایک بہن لیزا سنگھ ہے۔ انہوں نے آرٹس میں گریجویشن کیا۔

سنگھ تربیت یافتہ بھرناتیم اور اوڈیسی ڈانسر بھی ہیں۔ سنگھ نے اپنے کیریئر کا آغاز ڈانس گروپ “دی پلانیٹس” سے کیا۔
سال 02-1997 تک زی ٹی وی پر نشر ہوا سیریل امانت میں انہوں نے امریتا کا رول نبھایا تھا، یہ انکا پہلا ایکٹینگ رول تھا۔

سال 1998 میں دوردرشن پر نشر ہوئی ٹی وی سیریز پرتھویراج چوہان میں گریسی سنگھ نے چکوری کا کردار نبھایا۔

سال 1999 میں گریسی نے فلم ہو تو تو، میں شانتی کا کردار نبھایا۔ فلم سنیل شیٹی اور تبو اہم کردار میں تھے۔

اسکے بعد گریسی سنگھ اشوتوش گواریکر کی اسپورٹس ڈرامہ لگان فلم میں گاؤں کی لڑکی گوری کا رول ادا کیا۔

 سنگھ نے تیلگو فلم سنتوش، پنجابی فلم لاکھ پردیسی ہوگئے، ملیالم فلم لاؤڈ اسپیکر سے ڈیبیو کیا۔